Saturday, Feb 7 2026 | Time 00:44 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر نہ کرنے پر آسام حکومت کی سرزنش کی

سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر نہ کرنے پر آسام حکومت کی سرزنش کی

نئی دہلی، 04 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین وطن قرار دیے گئے غیر ملکی شہریوں کو فوری طور پر ملک بدر نہ کرنے پر منگل کو آسام حکومت کی سرزنش کی اور اسے حکم دیا کہ حراست میں لیے گئے 63 افراد کو ان کے آبائی ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے راجوبالا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے ریاستی حکومت سے کہا، 'آپ انہیں غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھ سکتے۔ ایک بار جب انہیں غیر ملکی قرار دے دیا جائے تو انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیا جانا چاہئے۔ آپ ان کی شہریت کی حیثیت جانتے ہیں۔ پھر آپ ان کا پتہ ملنے تک کیسے انتظار کر سکتے ہیں؟ یہ دوسرے ملک کو طے کرنا ہے کہ انہیں کہاں جانا چاہیے۔
زیر حراست افراد کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر بنچ نے آسام حکومت سے پوچھا، ’’کیا آپ کسی مہورت کا انتظار کر رہے ہیں؟‘‘
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بغیر پتہ کے بھی ریاست انہیں ملک بدر کر سکتی ہے۔ ان لوگوں کو ملک کے دارالحکومت میں ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ بنچ نے مزید کہا کہ فرض کریں کہ وہ شخص پاکستان سے ہے اور آپ کو پاکستان کا دارالحکومت معلوم ہے؟ اس لیے آپ اسے پاکستان کے دارالحکومت بھیج دیتے ہیں۔
عدالت نے ریاستی حکومت سے سوال کیا، 'آپ انہیں یہ کہہ کر یہاں کس طرح حراست میں رکھ سکتے ہیں کہ اس کا غیر ملکی پتہ معلوم نہیں ہے؟ آپ نے اس تاریخ کا انکشاف کیوں نہیں کیا جس تاریخ کو یہ تصدیق وزارت خارجہ کو بھیجی گئی تھی۔
جب آسام کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے اس معاملے میں مناسب حلف نامہ داخل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا تو بنچ نے ان سے کہا، 'ہم آپ کو (آسام حکومت) جھوٹی گواہی کے لیے نوٹس جاری کریں گے۔ بطور ریاستی حکومت آپ کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔‘‘
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حل تلاش کریں گے کیونکہ یہ مسئلہ ریاست کا موضوع نہیں ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران آسام کے چیف سکریٹری ورچولی طور پر موجود تھے۔
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو اس معاملے سے نمٹنے کے طریقہ کار کو واضح کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے آسام حکومت کو حراستی مراکز میں بہتر حالات کو یقینی بنانے اور ہر پندرہ دن بعد سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 25 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا، "ہم آسام کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس حکم کی تعمیل کی اطلاع دیتے ہوئے ایک مناسب حلف نامہ داخل کرے۔ اگر ریاستی حکومت کو معلوم ہوتا ہے کہ قومیت کی تصدیق کے فارم دو مہینے پہلے بھیجے گئے ہیں، تو ریاست فوری طور پر وزارت خارجہ کو ایک یاد دہانی خط جاری کرے گی۔ جیسے ہی وزارت خارجہ کو یہ خط موصول ہوگا، وزارت قومیت کی حیثیت کی تصدیق کی بنیاد پر موثر کارروائی کرے گی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1528

خاص خبریں
ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے  شکست دی

ہندوستان چھٹی بار انڈر-19 ورلڈ کپ کا چیمپئن، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دی

ہرارے، 6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھٹی مرتبہ انڈر-19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، فائنل میں انگلینڈ انڈر-19 کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیاہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔

...مزید دیکھیں
اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ,24 افرادہلاک

اسلام آباد، 6 فروری (یو این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 06 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامہ جمعہ کو مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان نہیں چل سکا اور لوک سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی پریزائیڈنگ افسر کرشن پرساد تینیٹی نے ایک بار کے التوا کے بعد دوپہر بارہ بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

مودی نے مشرقی ناگالینڈ پر تاریخی معاہدے کی ستائش کی، اسے سنگ میل قرار دیا

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مشرقی ناگالینڈ سے متعلق دہائیوں پرانے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے ایک تاریخی معاہدے کی ستائش کی۔

...مزید دیکھیں
مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

مودی کا راجیہ سبھا میں دیا گیا جواب اُن کی کمزوری کا عکاس تھا: کھڑگے

نئی دہلی، 6 فروری (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کا راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریکِ پر دیا گیا جواب ان کی کمزوری کو ظاہر کررہاتھا اور ان کی زبان سے صاف تھا کہ وہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے سوالوں سے بہت خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

خودکارحفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ سے ٹرین حادثات میں آئی زبردست کمی

نئی دہلی ،6 فروری (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے نے گزشتہ برسوں میں لوگوں کے لیے جہاں سفرکو آسان بنایاہے وہیں اس کی توجہ مسافروں کو بحفاظت انکی منزل تک پہنچانا بھی رہاہے ،یہی وجہ ہے کہ ماضی کے مقابلے ٹرین حادثات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور اس میں ریلوے کے خودکار حفاظتی نظام ’’کوَچ‘‘ کا اہم رول ہے انڈین ریلویز موجودہ اور مستقبل کے نقل و حمل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

مذہب کی بنیاد پر کی جانے والی نفرت کی سیاست ہماری صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کو ختم کررہی ہے:مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) پہلے مرحلے میں آج ادھم پور جموں و کشمیر میں15 نئے تعمیر شدہ مکانات کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین جن میں 7 عدد بیوہ بھی شامل ہیں کو چابیاں تقسیم کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے پنجاب ہماچل اور جموں و کشمیر میں سیلاب کی وجہ سے آئی تباہی پر کہا کہ ہم مالک کائنات کے بندے ہیں اوراس کے ہر فیصلے پہ سر تسلیم خم کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایران اور امریکہ کے درمیان عمان مذاکرات اختتام پذیر، ایران نے 'اچھی شروعات' قرار دیا

06 Feb 2026 | 11:15 PM

مسقط، 6 فروری (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا کہ کئی دور کی ملاقاتوں کے بعد امریکہ کے ساتھ بات چیت کی "اچھی شروعات" ہوئی ہے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ مزید پیش رفت کا انحصار دونوں ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونے والی بات چیت پر ہوگا۔ .

ہندوستان نے اسلام آباد کے بم دھماکے ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو خارج کیا

07 Feb 2026 | 12:04 AM

نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے دوچار مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اپنی موروثی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود فریبی کا انتخاب کر رہا ہے۔ .