Wednesday, Aug 12 2026 | Time 23:49 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے راجستھان کےتبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے راجستھان کےتبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 4 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز تبدیلیٔ مذہب سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے راجستھان حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے عدالت میں دائر مفاد عامہ کی عرضی میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلیٔ مذہب پر روک لگانے سے متعلق ایکٹ، 2025 کی متعدد دفعات کو چیلنج کو چیلنج کیا گیا ہے جسٹس وکرَم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی دو رکنی بنچ نے یہ نوٹس ایم۔ حذیفہ (وکیل و محقق) اور معروف انسانی حقوق کارکن جان دَیال کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کے بعد جاری کیا۔
یہ عرضی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ یشونت سنگھ کے ذریعے دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کی کئی دفعات شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور یہ دفعات اجتماعی سزا اور انتقامی کارروائی جیسی ہیں۔
عرضی گزاروں کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ ابھی مہادیو تھیپسے نے کی۔
عدالت نے اس مقدمے کو ایک دیگر زیرِ سماعت مفادِ عامہ عرضی دشرَت کمار ہنونیہ بنام ریاست راجستھان کے ساتھ منسلک کر دیا، جس پر پہلے ہی نوٹس اور حکمِ امتناعی (اسٹے) جاری کیا جا چکا ہے۔
سماعت کے دوران بنچ نے سوال کیا کہ یہ عرضی راجستھان ہائی کورٹ میں کیوں دائر نہیں کی گئی؟اس پر سینئر ایڈووکیٹ حذیفہ احمدی نے وضاحت کی کہ دیگر ریاستوں کے تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین کے خلاف اسی نوعیت کی عرضیاں پہلے سے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں، اس لیے یہ معاملہ بھی اسی عدالت میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان کا قانون تمام ریاستی قوانین میں سب سے سخت ہے، کیونکہ اس میں اجتماعی تبدیلیٔ مذہب (یعنی دو یا زیادہ افراد کے مذہب تبدیل کرنے) پر 20 لاکھ روپے تک جرمانے اور 20 سال سے عمر قید تک کی سزا کا بندوبست ہے۔
عرضی میں 2025 کے ایکٹ کی دفعات 5(6)، 10(3)، 12 اور 13 کو آئینی بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے۔یہ دفعات انتظامی افسران کو اختیار دیتی ہیں کہ وہ بغیر عدالتی فیصلے کے مبینہ غیرقانونی تبدیلیٔ مذہب سے متعلق نجی جائیدادوں کو ضبط یا منہدم کر سکیں۔
عرضی گزاروں کا کہنا تھا کہ یہ دفعات شہریوں کو بغیر سماعت کے سزا دینے کا اختیار دیتی ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 14، 21، 22 اور 300A کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان کے مطابق یہ قانون قانون کی حکمرانی اور اختیارات کی علیحدگی کے اصول کو کمزور کرتا ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر اقلیتی اور پسماندہ طبقات پر پڑے گا۔
عرضی میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ان دفعات کو غیر آئینی قرار دے کر منسوخ کرے۔
یو این آئی- م ک

خاص خبریں
مسٹر کووند کی سوانح عمری جدوجہد، عزم اور کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی : لوک سبھا اسپیکر

مسٹر کووند کی سوانح عمری جدوجہد، عزم اور کامیابی کی ایک متاثر کن کہانی : لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سوانح عمری   'ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلس' نامی کتاب کا اجرا کیا  لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اس موقع پر موجود تھے اور کہا کہ اس کتاب کا اجراء فخر کی بات ہے معززین سے خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی سوانح عمری، جو اعلیٰ آئینی نظریات کا مظہر ہے، عزم، جدوجہد اور کامیابیوں کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔

...مزید دیکھیں
بحث  کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہو تو وہ تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "اپوزیشن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھ کر دے کہ وہ بحث کے لیے تیار ہے  وہ آج دوپہر تین بجے سے لے کر جمعرات کی شام تین بجے تک بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تقریر نہیں، سوالات کے جواب چاہیئں  مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔

...مزید دیکھیں
سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے امریکہ کی سینیٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے اس قانون پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو امریکی صدر کو ان ملکوں پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے کا اختیار دیتا ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی توانائی سکیورٹی اور خود مختار تجارتی پالیسی طے کرنے کا حق نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں  کے لیے فخر کا باعث: نبین

کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث: نبین

نئی دہلی 12 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آ رہا ہے جو تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے مسٹر نبین آج یہاں کرتویہ پتھ پر منعقدہ ترنگا یاترا میں شامل ہوئے۔

...مزید دیکھیں
ترنگا یاترا: ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی  اور اقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی

ترنگا یاترا: ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی اور اقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی اوراقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی ہے دہلی بی جے پی نے بدھ کے روز دارالحکومت کے مختلف حصوں میں 'ہر گھر ترنگا' مہم چلائی اس مہم میں مسٹر ملہوترا کے علاوہ رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری، مسٹر رام ویر سنگھ بدھوڑی اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

ترنگا مارچ نے صدر بازار کے تاجروں میں حب الوطنی کی نئی توانائی پیدا کی: پرم جیت سنگھ پما
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے "ہر گھر ترنگا" مہم سے متاثر ہو کر صدر بازار میں سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر پرم جیت سنگھ پما کی صدارت میں شاندار ترنگا مارچ کا اہتمام کیا گیا  صدر بازار کے سینکڑوں تاجروں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر پورے جوش و خروش کے ساتھ مارچ میں حصہ لیا پرم جیت سنگھ پما نے بتایا کہ ترنگا مارچ قطب روڈ، تیلی واڑہ چوک، صدر بازار سے شروع ہو کر قطب روڈ چوک اور صدر بازار مین مارکیٹ سے ہوتے ہوئے 12 توٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں

سری دیوی یوم پیدائش تین آخری

12 Aug 2026 | 2:24 PM

سال 1996 میں انہوں نے فلمساز و ہدایت کار بونی کپور سے شادی کے بعد فلموں میں کام کرنا کافی حد تک کم کردیا۔ سال 1997 میں ریلیز ہوئی فلم جدائی سری دیوی کی بطور ہیروئن آخری فلم تھی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو انل کپور تھے۔ یہ فلم بھی ایک بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔.