Saturday, May 16 2026 | Time 10:43 Hrs(IST)
National

خواتین ریزرویشن کے نفاذ کی خواہش مند نہیں مودی حکومت: کانگریس

خواتین ریزرویشن  کے نفاذ کی خواہش مند نہیں مودی حکومت: کانگریس

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کے حق میں رہی ہے اور اس کے لیے وہ وقتا فوقتا حکومت پر دباؤ بھی ڈالتی رہی ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت حکمت عملی کے تحت اسے نافذ نہیں کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ ان کی پارٹی گزشتہ 10 سالوں سے حکومت پر خواتین کو ریزرویشن دینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور اس بل کو پارلیمنٹ میں پاس کرانے میں بھی اپنی حمایت دی، لیکن مودی حکومت نے جان بوجھ کر اور حکمت عملی کے تحت اسے حد بندی (ڈی لیمیٹیشن) کے عمل سے جوڑ دیا، جس کی وجہ سے اس کے نفاذ میں رکاوٹ آئی۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں اس وقت کی کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی خواتین کے ریزرویشن کا بل منظور کرنے کے حوالے سے مودی کو خط لکھا تھا۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی 16 جولائی 2018 کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر خواتین کے ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مودی حکومت نے اس مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی اور پھر حد بندی سے جوڑ کر اسے ٹالنے کی کوشش کی۔
مسٹر رمیش نے کہا، "خواتین کے ریزرویشن کے تعلق سے کانگریس کا موقف اٹل اور غیر تبدیل شدہ رہا ہے۔ راہل گاندھی کے لکھے ہوئے خط کے آٹھ سال بعد بھی، وزیر اعظم حد بندی سے جوڑ کر ریزرویشن کے نفاذ میں تاخیر کرنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے انہوں نے اس مطالبے پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔"
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

16 May 2026 | 10:06 AM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے کا مقصد ہندستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اسٹریٹجک اور معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہندستان یوروپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں وسعت آ رہی ہے۔ .

لکھنؤ کا سپر وار،چنئی کو شکست، لکھنؤ کی چوتھی جیت!

15 May 2026 | 11:35 PM

لکھنؤ، 15 مئی (یو این آئی)مچل مارش (90 رن) اور نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 32 رن) کی دھواں دھار اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 59 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 20 گیندیں پہلے ہی 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ اس کراری ہار کے بعد چنئی سپر کنگز کو پلے آف کی دوڑ میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اب پلے آف میں پہنچنے کے لیے چنئی کو اپنے باقی دونوں میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

جادو ٹونہ کے لیے تین سالہ معصوم کا اغوا، ایک گرفتار دو کی تلاش جاری

16 May 2026 | 10:36 AM

ہریدوار، 16 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ہری دوار میں شادی کی تقریب کے دوران لاپتہ ہونے والے تین سالہ معصوم بچے کے اغوا کا پولیس نے صرف 20 گھنٹوں میں سراغ لگا کر اسے بحفاظت بازیاب کیا۔ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ .