Wednesday, Jun 18 2025 | Time 12:01 Hrs(IST)
National

بھارتیوں پر مظالم کے حوالے سے ٹرمپ سے بات کریں مودی: کانگریس

بھارتیوں پر مظالم کے حوالے سے ٹرمپ سے بات کریں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستان کے لوگوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ان پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے اب مسٹر مودی کو فوری طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس بارے میں بات کرنی چاہیے 
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے منگل کو یہاں سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے وقار کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے اور انھیں ذلیل کرنے کے واقعات مسٹر ٹرمپ کے صدر بننے کے ساتھ ہی شروع ہو گئے تھے جو رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ امریکہ میں آئے دن ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ہراساں کرنے کی خبریں آ رہی ہیں اور مودی حکومت اس کام میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا، ’’مودی حکومت ہندوستان اور ہندوستانیوں کے وقار کے تحفظ میں ناکام ہو رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر مسلسل ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کا سہرا اپنے سرباندھ رہے ہیں۔ اس دوران، وزیر اعظم مودی جنگ بندی یا امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر بولنے کی ہمت نہیں کر پائے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ہندوستانیوں کے وقار کا تحفظ کرنا وزیر اعظم مودی کی سب سے اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسٹر مودی صدر ٹرمپ سے بات کریں اور ہندوستان کے لوگوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور امریکہ میں لاکھوں ہندوستانی طلبہ میں پھیلے خوف کے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کریں۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

کیناناسکی (کناڈا)، 18 جون (یو این آئی) ہندوستان اور کناڈا نے منگل کے روز باہمی خدشات، حساسیت، عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات نیز باہمی احترام پر مبنی تعمیری اور متوازن شراکت داری کو بحال کرنے کے تئيں عہد بندی کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے کی راہ ہموار کی۔

...مزید دیکھیں
ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ  لوگوں کی موت

آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت

آگرہ، 18 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 33 لوگ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

ہند-کناڈا تعلقات دوبارہ پٹری پر لوٹنے کی شروعات

18 Jun 2025 | 11:56 AM