Friday, Jan 16 2026 | Time 19:02 Hrs(IST)
National

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور وائناڈ سے پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو ملنے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق، چھ میونسپل کارپوریشنز میں سے چار میں کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف کو کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو ایک ایک نشست ملی ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیرالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس، بلدیاتی انتخابات میں یو ڈی ایف کے حق میں فیصلہ کن مینڈیٹ دینے پر کیرالہ کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی ہمارے یو ڈی ایف اتحاد کو اسی طرح کا عوامی اعتماد حاصل ہوگا۔ اسی یقین کے ساتھ کیرالہ کانگریس پوری ذمہ داری اور متحد مقصد کے ساتھ مہم چلائے گی۔'
راہل گاندھی نے کہا کہ 'بلدیاتی انتخابات میں یو ڈی ایف پر اعتماد ظاہر کرنے پر کیرالہ کے عوام کو سلام۔ یہ ایک فیصلہ کن اور حوصلہ افزا مینڈیٹ ہے۔ یہ نتائج یو ڈی ایف پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی واضح علامت ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ پیغام بالکل واضح ہے کہ کیرالہ ایسی جوابدہ حکومت چاہتا ہے جو سنتی ہے، جواب دیتی ہے اور عمل کرتی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اب ہماری توجہ پوری طرح کیرالہ کے عام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے، ان کے روزمرہ مسائل کو حل کرنے اور شفاف، عوامی مفاد پر مبنی حکمرانی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ تمام منتخب نمائندوں کو مبارکباد۔ پارٹی کے ہر لیڈر اور کارکن کو میری دلی ستائش، جن کی لگن اور محنت سے یہ کامیابی ممکن ہو سکی۔'
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'بلدیاتی انتخابات کا یہ فیصلہ محض ایک سیاسی نتیجے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ عوام کی اس امید کی عکاسی کرتا ہے کہ انہیں ایسی حکومت چاہیے جو ان کی مشکلات کو سمجھے اور دیانت داری کے ساتھ ان کا حل تلاش کرے۔ یو ڈی ایف پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے میں کیرالہ کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جیسے جیسے ہم اسمبلی انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ مینڈیٹ ہمیں نئی توانائی اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔ تمام منتخب نمائندوں کو مبارکباد اور ہر اس لیڈر و کارکن کو خراجِ تحسین، جن کی انتھک محنت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔'
یو این آئی ۔ م ع۔ایف اے

خاص خبریں
ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اَپ کی دنیا سے وابستہ تمام افراد کو دلی نیک خواہشات پیش کیں اس برس کی تقریبات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ تقریبات اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل کے آغاز کے دس برس مکمل ہونے کی علامت ہیں وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اُن لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے حوصلے، اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے کا جشن منانے کا موقع ہے، جنہوں نے عالمی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کو توانائی بخشی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی مسترد کی

سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی مسترد کی

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی جانب سے دائر اس رِٹ عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے جج (جانچ) ایکٹ، 1968 کے تحت تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے لوک سبھا اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے سنایا قابلِ ذکر ہے کہ جسٹس ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر بے حساب نقدی ملنے کے بعد ان کے خلاف شروع کی گئی مواخذے کی تحریک کے سلسلے میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری کے لیے ایس آئی آر کی مدت میں توسیع

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری کے لیے ایس آئی آر کی مدت میں توسیع

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری میں جاری انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن  ایس آئی آر) کی آخری تاریخ بڑھا کر 19 جنوری کر دی ہے جس کے تحت دعوے اور اعتراضات 19 جنوری 2026 تک داخل کیے جا سکیں گے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ اس فیصلے سے قبل چیف الیکٹورل افسران (سی ای اوز) کی درخواستوں اور دیگر متعلقہ عوامل پر غور کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے بین المذاہب مکالمہ پر اہم سمپوزیم

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے بین المذاہب مکالمہ پر اہم سمپوزیم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) مشہور روحانی محقق، انسدادِ انتہاپسندی اور امن کے سرگرم کارکن گیانی جسکیرت سنگھ نے انسانی اخوت کے دستاویز کوایک تبدیلی آفرین اقدام قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی بین المذاہب مکالمہ اس بنیادی حقیقت کے اعتراف سے شروع ہونا چاہیے کہ 'انسان ہونے کے ناطے ہم سب برابر ہیں'۔

...مزید دیکھیں
ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

تہران، 16 جنوری (یو این آئی) ایران کے وزیر انصاف کی جانب سے پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ ایران میں احتجاج نہیں بلکہ مکمل خانہ جنگی ہوئی اور مظاہروں میں شامل ہر شخص کو مجرم سمجھا جائے گا وزیر انصاف نے کہا کہ گرفتار پرتشدد مظاہرین سے کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
مسلمان :درپیش مسائل اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت

مسلمان :درپیش مسائل اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت

خصوصی مضمون :فہیم احمد
نئی دہلی ،16جنوری (فہیم احمد،یواین آئی) اصلاح معاشرہ کے لیے تین باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اوروہ ہیں تعلیم، تربیت اور اخلاق یہ تینوں الفاظ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ، کیونکہ ان میں سے کسی کی عدم موجودگی میں مکمل اور صالح معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے مگر ان کا مفہوم اور دائرہ کار الگ الگ ہے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 392 ملین ڈالر اضافے کے بعد 687.19 بلین ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 392 ملین ڈالر اضافے کے بعد 687.19 بلین ڈالر ہوگئے

ممبئی، 16 جنوری (یواین آئی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 392 ملین ڈالر بڑھ کر 687.193 بلین ڈالرہوگئے اس سے قبل 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 9.81 بلین ڈالر کی نمایاں کمی کے ساتھ 686.80 بلین ڈالر رہ گئے تھے جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سونے کے ذخائر میں اضافے سے ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں

میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا': تنازع پر ہنی سنگھ کا ردِعمل

16 Jan 2026 | 4:34 PM

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک بار پھر تنازع میں گھر گئے ہیں۔ دہلی میں ہوئے ان کے ایک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تبصرے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے باعث انہیں آن لائن شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔.

کُسمونڈا کان میں ہائیڈرولک سلنڈر پھٹنے سے ایک مزدور ہلاک، دو شدید زخمی

16 Jan 2026 | 6:44 PM

کوربا، 16 جنوری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایس ای سی ایل کی کُسمونڈا کان میں جمعہ کے روز کام کے دوران ایک ہائیڈرولک مشین کا سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر مزدور شدید طور پر زخمی ہو گئے۔.

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن  ہیں؟

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن ہیں؟

14 Jan 2026 | 8:40 PM

نئی دہلی، 14جنوری (ممتاز احمد/یو این آئی)موجودہ عہد کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کی طرف منتقلی کی ضرورت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اورقدرتی ایندھن کے کم ہوتے ذخائر کے تئیں بڑھتی تشویش نے نقل و حمل کے صاف و شفاف اور زیادہ پائیدار ذرائع کی ضرورت پر زیادہ زور دیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں