NationalPosted at: Feb 4 2026 8:55PM لوک سبھا سے معطل کانگریس اراکین کا پارلیمنٹ کے مکر گیٹ پر احتجاج
نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) لوک سبھا سے معطل کیے گئے کانگریس کے آٹھوں اراکین نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر گیٹ کے باہر احتجاج کیا اور اپنے معطلی کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف نعرے بازی کی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد احتجاج کر رہے اپنی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ ان کے احتجاج میں شامل ہوئیں۔ اس دوران ہنگامے کے سبب کارروائی ملتوی ہونے کے بعد باہر آنے والے کانگریس کے کئی دیگر اراکینِ پارلیمنٹ بھی اپنے احتجاج کر رہے ساتھی اراکین کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل کے روز ایوان کی چیئر کی جانب مبینہ غیر مہذب رویے کے الزام میں اسپیکر اوم برلا نے کانگریس کے ان تمام اراکین کو بجٹ اجلاس سے معطل کر دیا تھا۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی منگل کے روز ہی پارلیمنٹ احاطے میں اپنے معطل ساتھیوں کی حمایت میں اور ان کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے