NationalPosted at: Jul 16 2025 3:23PM اتفاق رائے قائم کرکے پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی چلانا حکومت کی ذمہ داری : کانگریس

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ٹھیک پہلے کانگریس نے حکومت سے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کو بحسن وخوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے کام کرنا ضروری ہے کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو بحسن و خوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ اتفاق سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس حکومت نے پہلے ایسا نہیں کیا اور دوسری پارٹیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی اور حکومت کوئی بھی بل اچانک لاتی ہے اور اسے بغیر بحث کے پارلیمنٹ میں پاس کروا دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "پارلیمنٹ کی کارروائی اسی صورت میں صحیح طریقے سے چل پائے گی جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہو اور یہ اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہر حکومت میں ایسا ہوتا رہا ہے اور ہم نے متعدد وزرائے اعظم کے دور میں ایسا ہی ہوتا دیکھا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 11 سالوں میں جس طرح سے پارلیمنٹ میں اچانک بل پیش کیے جاتے ہيں، اور اس کو فوری طور پر پاس کرنے کے لیے کہا جاتا ہے، جمہوریت کے لیے اچھا نہيں ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ جمہوریت میں آمریت کی توپ نہيں چلتی ہے۔"
یو این آئی۔ م ش۔