Wednesday, Jul 22 2026 | Time 01:11 Hrs(IST)
National

مودی کا تشدد زدہ منی پور کا دورہ محض دکھاوا ہے: کھڑگے

مودی کا تشدد زدہ منی پور کا دورہ محض دکھاوا ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تشدد زدہ منی پور کے دورے کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امن کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدام کرنے کے بجائے شور مچانے پر زیادہ توجہ دی ہےمسٹر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں کہا، "جناب نریندر مودی جی، منی پور میں آپ کا تین گھنٹے کا قیام ہمدردی کا کام نہیں بلکہ دکھاوا ہے جو طویل عرصے کے تشدد سے زخمی لوگوں کے زخموں کی توہین ہے۔ منی پور کی راجدھانی امپھال اور چورا چاند پور میں آپ جو روڈ شو کر رہے ہیں وہ کیمپ میں رہنے والے لوگوں کا درد سننے سے بچنے کی ایک چال ہے۔"
منی پور میں تشدد کے زخموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں 864 دنوں کے تشدد میں تقریباً 300 لوگ مارے گئے اور 1500 سے زیادہ زخمی ہوئے اور 67000 لوگ تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ منی پور میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے آپ نے 46 غیر ملکی دورے کیے لیکن اپنے ملک کے شہریوں سے ہمدردی کے چند الفاظ کہنے کے لیے منی پور کا ایک بھی دورہ نہیں کیا۔ آپ نے جنوری 2022 کے شروع میں منی پور کا دورہ کیا تھا اور وہ بھی انتخابی دورہ تھا۔
مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ آپ کی 'ڈبل انجن' والی حکومت نے منی پور کے معصوم لوگوں کی جان لی ہے۔ آپ اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی سنگین نااہلی اور تمام برادریوں کو دھوکہ دینے کی ملی بھگت کو ریاست میں صدر راج نافذ کرکے تحقیقات سے بچایا گیا مگر وہاں تشدد اب بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن مرکزی حکومت اس میں ایک بار پھر تاخیر کر رہی ہے۔ بی جے پی کو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ سرحد پر قومی سلامتی اور سکیورٹی کی فراہمی آپ کی اپنی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کانگریس صدر نے کہا "آپ اپنے لیے عظیم الشان استقبالیہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے زخموں کا مذاق ہے جو آپ کی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔ آپ کے اپنے الفاظ میں، آپ کا راج دھرم کہاں ہے؟"
اس دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی مسٹر نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا منی پور دورہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک لیڈر میں ہمدردی اور وابستگی کی کتنی کمی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا، "منی پور 2023 سے جل رہا ہے اور انہیں ڈھائی سال کے بعد آج وہاں جانے کا وقت ملا ہے۔ یہ دورہ بھی آدھے ادھورے من سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بمشکل چند گھنٹے وہاں گزارے ہیں اور اسے بھی میزورم کے دورے سے جوڑا گیا ہے۔ وہاں تشدد کی وجہ سے پھیلی گہری سماجی پھوٹ کو کم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔ مسٹر نریندر مودی دونوں برادریوں کو امن کے لیے تیار کرنے کے بجائے اس دورے کو عوامی رابطے کا پروگرام قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے دورے کا جشن منا رہے ہيں، مایوس کن، بے حس اور خود ستائش کا اسٹنٹ منی پور کے لوگوں کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
کانگریس ترجمان سپریہ شرینت نے کہا کہ 'آخر تشدد کے ڈھائی سال بعد اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی آج منی پور جا رہے ہیں، لیکن یاد رکھیں، وہ آج بھی وہاں لوگوں کے آنسو پونچھنے، بے گھر لوگوں سے ملنے، تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی حالت جاننے یا امن کی اپیل کرنے نہیں جا رہے ہیں، بلکہ منی پور میں ریلوے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہيں، اور شاید اسی لیے منی پور میں ان کے دورے کی مخالفت ہورہی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے  لیا حراست میں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے لیا حراست میں

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کو منگل کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے اچانک دھرنے پر بیٹھنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی دہلی پولیس نے وہاں کارروائی کی اور مسٹر گاندھی نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے ایک ڈرامائی واقعے میں مسٹر گاندھی کو حراست میں لیے جانے سے پہلے وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے دھرنے کی جگہ پر جا کر ان سے دھرنا ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی اور کچھ دیگر پارٹیوں کے اراکینِ پارلیمنٹ نے منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کر کے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑا سنگین موضوع ہے اور اس پر ایوان میں وسیع بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی مرکزی وزیرِ برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا، "نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے بارے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گڑبڑ کی خبریں ملنے پر سرکار نے فوری کارروائی کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن سونم وانگچک کو صفدر جنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے تبصرہ کیا کہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ان کی جاری بھوک ہڑتال کی وجہ سے انہیں مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب  : راہل

طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب : راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی نے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہ کرائے جانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ اس کے لیے سرکار سے اجازت لینی ہوگی مسٹر گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑے اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران مبینہ لاٹھی چارج اور اس کے بعد طلبہ پر درج مقدمات کے تعلق سے منگل کو مرکزی سرکار پر شدید حملہ بولا مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پرامن مظاہرہ کر رہے طلبہ پر پولیس نے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی  کا حق: ریکھا گپتا

دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی کا حق: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی سرکار نے راجدھانی کے لال ڈورا اور گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی جائیدادوں کا محفوظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو محکمۂ محصولات کی جائزہ میٹنگ میں مرکزی سرکار کی 'سوامتوا یوجنا' کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں

دہلی پولیس کی کارروائی جمہوریت پر حملہ ہے، مودی، امت شاہ اور دھرمیندر پردھان مستعفی ہو جائیں: رندھاوا

21 Jul 2026 | 10:42 PM

چنڈی گڑھ/نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھجندر سنگھ رندھاوا نے دہلی میں نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف کانگریس کے احتجاج کے دوران ممبران پارلیمنٹ اور کارکنوں کے خلاف پولیس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ اسے جمہوری حقوق کا دبائو قرار دیتے ہوئے انہوں نے اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر رندھاوا نے کہا کہ کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنان طلباء کے مستقبل اور امتحان میں مبینہ بے ضابطگ.