Friday, Sep 11 2026 | Time 13:12 Hrs(IST)
National

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔ تاہم، حلف نامے کے پیرا 12 (ڈی) میں حکومت نے کہا تھا کہ 2011 کی مردم شماری سے پہلے ذاتوں کا کوئی رجسٹر تیار نہیں کیا گیا تھا اور بہتر ہوتا کہ ذاتوں کے انتخاب کے لیے 'ڈراپ ڈاؤن مینو' یعنی ذاتوں کی پہلے سے تیار شدہ فہرست ہوتی، جس سے یکساں اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار جمع کیے جا سکتے۔
مسٹر رمیش نے سوال کیا کہ جب حکومت نے خود ایسے نظام کو مثالی بتایا تھا تو مردم شماری 2027 میں ذاتوں کی ایسی فہرست کیوں نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ بہار اور تلنگانہ میں ذات پر مبنی سروے سے پہلے ایسی فہرست تیار کی گئی تھی۔ کانگریس صدر نے بھی 5 مئی 2025 کو وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں ایسے نظام کی تجویز دی تھی۔
انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ مودی حکومت ذات پرمبنی مردم شماری کے نظام کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 30 اپریل 2025 کو ذات پرمبنی مردم شماری کرانے کا اعلان کر کے اپنے پرانے موقف سے یو ٹرن لیا تھا، لیکن اب وہ اپنے اسی فیصلے سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ مسٹر رمیش نے وزیرِ اعظم کو 'یو ٹرن استاد' بھی قرار دیا۔
یو این آئی ایف اے

خاص خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

ماسکو، 11 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن ہندستان پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

روس نے ہندستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کے لیے مدعو کیا: روسی صنعت و تجارت کے وزیر

نئی دہلی، (اسپوتنک/یو این آئی) روس کے صنعت و تجارت کے وزیر انٹون ایلی خانوف نے کہا ہے کہ روس بغیر پائلٹ نقل و حمل کے نظام (ڈرون) کے شعبے میں ہندستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

جے پور، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 147 بلدیاتی اداروں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

وزیر تعلیم مدن دلاور نے بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنا ووٹ ڈالا

کوٹا، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر تعلیم اور پنچایتی راج مدن دلاور نے جمعہ کو بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں

بھیلواڑہ میں ووٹنگ کا سست رفتاری سے آغاز

بھیلواڑہ، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوں میں جمعہ کو صبح ووٹنگ شروع ہوگئی، تاہم ابتدائی گھنٹوں میں ووٹنگ کی رفتار سست نظر آئی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جڑے آن لائن استحصال اور دیگر خطرات سے بچانے کے لیے فائر وال جیسے سکیورٹی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفادِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکز حکومت نے شمال مشرقی خطہ، جموں و کشمیر، لداخ اور انڈمان و نکوبار جزائر کا سفر کرنے والے مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے لیو ٹریول کنسیشن (ایل ٹی سی) کے تحت خصوصی ہوائی سفر کی سہولت کو 25 ستمبر 2028 تک بڑھا دیا ہےپرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق، سینٹرل سول سروسز (لیو ٹریول کنسیشن) رولز، 1988 کے تحت یہ خصوصی التزام 26 ستمبر 2026 سے 25 ستمبر 2028 تک موثر رہے گا۔

...مزید دیکھیں

ریباکینا نے گاف کو ہرا کر یو ایس اوپن فائنل میں سبالینکا سے مقابلہ طے کیا

11 Sep 2026 | 1:00 PM

نیویارک، 11 ستمبر (یواین آئی) قازقستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے ایک سیٹ سے پیچھے ہونے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے امریکہ کی کوکو گاف کو 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کے پہلے یو ایس اوپن خواتین سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا سے ہوگا۔ دوسری سیڈ قازقستان کی ریباکینا، جو پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بن جائیں گی، نے گاف کی شاندار شروعات اور پہلے سیٹ میں 6-3 کی کامیابی کے بعد مقابلے میں واپسی کی۔ ریباکینا نے دوسرے سیٹ میں اپنی سروس بہتر کی اور گاف کی بڑھتی ہوئی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیٹ 6-4 سے جیت کر .

نشے کی حالت میں حاملہ کا آپریشن کرنے کا الزام، حالت بگڑنے پر موت؛ دو ڈاکٹروں پر مقدمہ

11 Sep 2026 | 12:42 PM

شاہجہاں پور، 11 ستمبر (یواین آئی) اتر پردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے تھانہ پوائیاں کے ایک نجی اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں حاملہ خاتون کا آپریشن کر دیا، جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور بریلی لے جاتے وقت اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔.