Thursday, May 22 2025 | Time 11:14 Hrs(IST)
National

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

پورا ملک  سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پہلگام میں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم سیاحوں کا مذہب پوچھنے اور ان کا سندور مٹانے کی بزدلانہ حرکت کی ہے، جس پر ہندوستان اور ہماری فوج نے نے آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا ہے اور اب پورا ملک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور کانگریس کو یہ پیغام دینے کے لیے ' جے ہند یاترا' نکال رہی ہے کانگریس نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی حکومت اور فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی میں پورا ملک متحد ہے۔ ہماری فوج پاکستان میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن اس کی فوج ہمارے گرودوارہ اور معصوم شہریوں پر حملہ کر کے اپنے مذموم اور ناپاک عزائم کا اظہار کر رہی ہے۔ کانگریس کی جئے ہند یاترا کا مقصد فوج کا حوصلہ بڑھانا اور پاکستان کے خلاف اتحاد کا پیغام دینا ہے۔
پارٹی کے ترجمان راگنی نائک نے کہا کہ 'جئے ہند یاترا' بحران کے وقت میں ملک کے اتحاد کے لیے ضروری ہے اور اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پورا ملک پاکستان کی بزدلانہ سرگرمیوں کے خلاف متحد ہے۔ ہماری فوج دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور اس مہم میں ملک کا ہر شہری فوج اور حکومت ہند کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے پہلگام حملے کے فوراً بعد پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی سازی کی تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پہلی اور دوسری میٹنگ میں حکومت اور فوج اور ان کے ہر قدم کی حمایت کرنے پر زور دیا تھا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اس فیصلے کو مزید تقویت دینے کے لیے پارٹی اب 'جئے ہند یاترا' کا انعقاد کر رہی ہے اور ملک کے تمام طبقات کے لوگوں کو اس یاترا میں بڑی تعداد میں شامل ہونا چاہیے۔
ڈاکٹرراگنی نائک نے کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ ملک کے معصوم سیاحوں کو ان کا مذہب پوچھ کر قتل کرنے کے بعد اب پاکستانی فوج پونچھ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ہمارے گرودواروں پر حملے ہو رہے ہیں اور دہشت گردی کا سرپرست پاکستان ہمارے خلاف F-16 طیارے استعمال کر رہا ہے جو امریکہ نے اسے دہشت گردی کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دیا تھا۔ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے ہیں اور اس کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان نے ہر مرتبہ ہندوستان کے امن کی پہل کو مسترد کرتے ہوئے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے سرحدی علاقوں کے معصوم شہریوں کی مدد کرے جو پاکستانی فوج کے حملوں میں نشانہ بن رہے ہیں اور زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندور ہر عورت کے لیے قیمتی ہے اور فوج نے جس طرح سے کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو پریس کانفرنس کے لیے منتخب کیا ہے وہ سندور مٹانے کے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی کے بعد قابل تعریف ہے۔
یو این آئی ۔م ش۔

خاص خبریں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس

سری نگر، 22 مئی (یو این آئی) منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کیں

یروشلم، 22 مئی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم شرائط رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انکلیو کو غیر فوجی بنانا اور فلسطینی تحریک حماس کی قیادت کو وہاں سے بے دخل کرنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔