NationalPosted at: Sep 9 2025 7:50PM دھَنکھڑ کی 50 دنوں کی خاموشی حیران کن ہے: کانگریس
نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سابق نائب صدر جَگدیپ دھنکھڑ کی 50 دنوں سے خاموشی حیران کن ہے اور یہ خاموشی ان کی فطرت کے برخلاف ہےکانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ مسٹر دھنکھڑ کی فطرت اتنی دیر تک خاموش رہنے کی نہیں ہے، ان کے استعفے کے بعد آج نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب ہو رہا ہے، لیکن ان کی خاموشی سب کو حیران کر رہی ہے۔
مسٹر جے رام رمیش نے کہاکہ ’’گزشتہ 50 دنوں سے مسٹر جَگدیپ دھنکھڑ نے غیر متوقع خاموشی اختیار کر رکھی ہے، آج جب ان کے جانشین کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے، تب بھی ملک ان کے تاریخی اور غیر متوقع استعفے پر بیان کا منتظر ہے۔
انہوں نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ اُس وقت دیا تھا، جب مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کو نظر انداز کیے جانے، اقتدار میں رہنے والوں کے تکبر، پیدا ہونے والے خطرات اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔یو این آئی۔ ایس اے۔