Wednesday, Jun 18 2025 | Time 10:55 Hrs(IST)
Entertainment

چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ نئے معاملے

چھتیس گڑھ میں کورونا کے چھ نئے معاملے

رائے پور 10 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں آج کورونا کے چھ نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 44 ہو گئی۔

ایکٹو کیسز میں سے 40 ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔
ریاست میں اب تک کورونا کے 50 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
رائے پور، درگ، بلاس پور کے بعد اب بالود ضلع بھی کورونا کی زدمیں آ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 40 متاثرین ہوم آئسولیشن میں ہیں۔
رائے پور میں سب سے زیادہ 31 مریض ہیں۔
دوسری جانب بلاس پور میں 12، درگ میں پانچ، بالود اور بستر میں ایک ایک مریض پائے گئے ہیں۔
جمعہ کو 1183 مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 17 مریض مثبت پائے گئے۔
ان میں سب سے زیادہ 11 لوگ رائے پور میں تھے۔
اس کے بعد بلاس پور میں پانچ اور درگ میں ایک مریض پایا گیا۔
سبھی میں عام انفلوئنزا جیسی علامات پائی گئی ہیں جیسے ہلکا بخار، نزلہ کھانسی یا گلے کی سوزش۔

یو این آئی۔
این یو۔