NationalPosted at: Jul 31 2025 6:47PM کابینہ نے ’پی ایم کے ایس وائی‘ کے لیے 6520 کروڑ کو دی منظوری

نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) حکومت نے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے لیے 1920 کروڑ روپے کے علاوہ 6520 کروڑ روپے کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آج 15ویں مالیاتی کمیشن نے 2021-22 سے 2025-26 کی مدت میں چلنے والے ’پی ایم کے ایس وائی‘ کے لیے 1920 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کے ساتھ ہی اس مدت کے لیے کل 6520 کروڑ روپے کو منظوری دی ہے۔
آئی سی سی وی اے آئی اور ایف ایس کیو اے آئی دونوں ہی پی ایم کے ایس وائی کی ڈیمانڈ پر مبنی اسکیمیں ہیں اور ملک بھر میں اہل اداروں سے تجاویز کے لیے جاری کیا جائے گا اور پھر اہلیت کے معیار کے مطابق مناسب جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 50 ملٹی پروڈکٹ یونٹس کے نفاذ سے توقع ہے کہ ان یونٹس میں فوڈ پروڈکٹس کی قسم کے لحاظ سے 20 سے 30 لاکھ ٹن سالانہ کی کل محفوظ صلاحیت پیدا ہوگی۔ مجوزہ 100 تسلیم شدہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پرائیویٹ سیکٹر کے تحت قائم کی جائیں گی ،جو کھانے کے نمونوں کی جانچ کے لیے جدید انفراسٹرکچر تیار کریں گی اور فوڈ سیفٹی کے معیارات کی تعمیل اور محفوظ خوراک کی مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔
یو این آئی۔ ایس اے