OthersPosted at: Jun 18 2025 9:49AM تلنگانہ: قواعد کی خلاف ورزی پر کئی بسیں ضبط
حیدرآباد 18 جون (یو این آئی)نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی حکام نے اسکول بسوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی علاقہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بسوں کی جانچ کی گئی۔ اس دوران عہدیداروں نے بسوں سے متعلق تمام ضروری دستاویزات، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورس کے فٹنس سے متعلق دستاویزات کا معائنہ کیا۔
قواعد کی خلاف ورزی پر چھ بسوں کو ضبط کرلیا گیا۔ اسی طرح ضلع میدک کے توپران علاقہ میں بھی بعض اسکول انتظامیہ بغیر اجازت بسیں چلا رہے تھے، جس پر آٹھ بسیں ضبط کرلی گئیں۔
وہیکل انسپکٹر سرینواس راؤ نے انتباہ دیا کہ بغیر اجازت گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یواین آئی وخ