Sunday, Dec 14 2025 | Time 01:23 Hrs(IST)
National

بی جے پی اندرونی تقسیم کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلی کا انتخاب نہیں کر پا رہی ہے: کانگریس

بی جے پی اندرونی تقسیم کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلی کا انتخاب نہیں کر پا رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ باہمی تقسیم کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک ہفتہ بعد بھی ریاست کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں کر پا رہی ہے۔
دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج کہا "دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک ہفتہ بعد بھی دہلی کے وزیر اعلی کا انتخاب کرنے میں بی جے پی کی ناکامی ان کے باہمی اختلاف کو ظاہر کرتی ہے۔
بی جے پی کا ہر تیسرا ممبر اسمبلی جس طرح سے 8 فروری کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویٰ کر رہا ہے، اس میں کہیں نہ کہیں 1993 کی بی جے پی دہلی حکومت کی تاریخ نظر آتی ہے، جب ایک ہی دور میں 03 وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا "بی جے پی ایک بے سمت پارٹی ہے جس کے لیڈر کبھی متفق نہیں ہوئے، جب کہ ہم نے دہلی میں 15 سال تک محترمہ شیلا دیکشت کی قیادت میں حکومت چلائی۔"
انہوں نے کہا "دہلی میں مکمل اکثریت کے بعد کیا بی جے پی موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ اب تک بی جے پی کی مرکزی حکومت کالا دھن واپس لانے، 15 لاکھ اکاؤنٹس میں ڈالنے، ہر سال 02 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ کیا مرکزی حکومت کی طرح دہلی کی بی جے پی حکومت بھی معصوم لوگوں کو دھوکہ دے گی، کیونکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ہمیشہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے ہیں اور یہ دونوں پارٹیاں عوام دشمن سرگرمیوں اور پالیسیوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں اقتدار میں رہنے کے باوجود گزشتہ 11 سالوں سے بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی عام آدمی پارٹی (آپ) اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری میں ناکام ہو رہی ہے، یہ انتظامیہ کی ناکامی نہیں ہے، بلکہ آپ کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال کر دکھایا ہے کہ دہلی میں ان کا وجود ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بدعنوان سربراہ اروند کیجریوال اپنے وجود کو بچانے کے لیے پنجاب کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں اقتدار سنبھالنے سے آپ دہلی کے صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے اپنے بنیادی کام میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی کے کارپوریشن راج کے 15 سال اور آپ کے 02 سال سے زیادہ عرصے میں کچھ نہیں بدلا ہے۔ گزشتہ 17 سالوں میں کارپوریشن میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے اور نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا “وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے انتخاب اور حکومت کی تشکیل کے بعد کیا بی جے پی عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی؟ کیا بی جے پی کی ہدایت پر اگلے 100 دنوں میں کام کرنے کی پالیسی تیار کرنے والے افسران دہلی کے بنیادی مسائل جیسے آلودہ ہوا اور پانی کی آلودگی، پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری، سڑکوں کی خراب حالت، پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، جمنا کی صفائی اور کچرے کے پہاڑوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے؟ انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ اسمبلی کے فلور پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی 11 رپورٹوں کو پبلک کرے گی؟
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

ترواننت پورم، 13 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والا متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف)، بلدیات اور گرام پنچایتوں میں فیصلہ کن جیت حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور وائناڈ سے پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو ملنے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

کولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں

تلک ورما کا تیسرے ٹی20 میں مضبوط سے واپسی کا عزم

13 Dec 2025 | 11:54 PM

دھرم شالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان تیسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں مضبوط واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے میچ سے ایک روز قبل کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور حالات سے بالکل متاثر نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلک ورما نے پچ، اوس کے اثر، ٹیم کی تیاریوں اور ٹیم میں اپنے کردار پر تفصیل سے بات کی۔.

میڈیکل کالج و اسپتال کیمپس میں پرائیویٹ ایمبولینس والے کی غنڈہ گردی، تین ملزمان گرفتار

13 Dec 2025 | 11:48 PM

راج نندگاؤں، 13 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میڈیکل کالج واسپتال کیمپس میں غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نجی ایمبولینس آپریٹرس نے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ اور سپروائزر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا جب انہوں نے انہیں اپنی نجی ایمبولینس کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ لال باغ تھانہ کی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آج تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ .