Saturday, Nov 15 2025 | Time 13:57 Hrs(IST)
Others

ممتا نے اسام کو ایس آئی آر میں شامل نہ کرنے پر اٹھائے سوال

ممتا نے  اسام کو ایس آئی آر میں  شامل نہ کرنے پر اٹھائے سوال

کولکاتہ، 4 نومبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے کہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی(ایس آئی آر) چار انتخابی ریاستوں میں سے محض تین میں کیا جائے گا اور انہوں نے الزام لگایا کہ اس عمل کو اپوزیشن ریاستوں کو نشانہ بنانے کے لیے 'چُن چُن کر' استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ اس میں آسام کو چھوڑ دیا گیا ہے محترمہ بنرجی نے منگل کو یہاں ترنمول کانگریس کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا 'انتخابات سے صرف تین ماہ قبل ایس آئی آر کیوں کیا جا رہا ہے؟ یہ عمل صرف اپوزیشن ریاستیں — بنگال، کیرالہ اور تمل ناڈو — ہی میں کیوں؟ آسام میں کیوں نہیں؟ وہاں بھی تو انتخابات ہونے والے ہیں۔'
ریڈ روڈ سے رَویندر ناتھ کے آبائی گھر، جوراسانکو تک 3.8 کلومیٹر پیدل مارچ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کہا 'پنجاب کا نام بھی کیوں نکال دیا گیا؟ یہ انتخابی رویہ آپ کے تعصبات کو بے نقاب کرتا ہے۔'
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ افسران 'مودی بابا کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔ الیکشن فہرست کی نظرِ ثانی میں بی جے پی کے مداخلت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'آپ انہیں خوش کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔'
محترمہ بنرجی نے اس محدود مدت میں اس عمل کی عملی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا'آپ کے پاس بمشکل تین ماہ ہیں۔ آپ گھر گھر جا کر یہ مکمل عمل کیسے پورا کریں گے؟ یہ ناممکن ہے۔ آسام کو اس لیے چھوڑا گیا کیونکہ اگر وہاں ایس آئی آر ہوتا تو آپ جانتے کہ آپ وہاں ہار جائیں گے۔'
انہوں نے بی جے پی کو خبردار کرتے ہوئے کہا'اگر ایک بھی حقیقی ووٹر کا نام فہرست سے نکالا گیا تو ہم انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔'
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں