Monday, Dec 8 2025 | Time 13:17 Hrs(IST)
International

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت

ڈھاکہ، 17 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مقدمے میں سزائے موت سنا دی اور تاحیات قید کی سزا سنائی غیر ملکی میڈیا روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کورٹ نے پیر کے روز معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دے دیا۔ کئی ماہ جاری رہنے والے اس مقدمے میں عدالت نے اُنھیں گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کے لیے مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کا قصور وار ٹھہرایا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لیک فون کال کے مطابق شیخ حسینہ نے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے قتل کے احکامات دیے، شیخ حسینہ نے طلبہ کے مطالبات سننے کی بجائے فسادات کو ہوا دی اور طلبہ کی تحریک کو طاقت سے دبانے کے کئی توہین آمیز اقدامات کیے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں سابق وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق فیصلے کے وقت شہر کی سڑکوں پر غیر معمولی طور پر سناٹا چھایا ہوا ہے اور اس کی وجہ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی طرف سے شٹ ڈاؤن ہڑتال کی اپیل قرار دی جا رہی ہے۔
فیصلے کے وقت 3 شریک ملزمان میں سے صرف ایک آج عدالت میں پیش ہوا ہے، سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون واحد ملزم ہیں جو آج عدالت میں موجود ہیں۔ چودھری نے گزشتہ سال بغاوت میں ملوث ہونے پر جولائی میں جرم قبول کیا تھا اور ریاست کے گواہ کے طور پر گواہی دی تھی۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ایک اور شریک ملزم سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال دونوں روپوش ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر'

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم 'دھُرندھر' نے ہندستانی مارکیٹ میں تین دنوں میں 103 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

...مزید دیکھیں

عرب لیگ نے سوڈان کے جنوبی کردفان میں ڈرون حملے کی مذمت کی

قاہرہ، 8 دسمبر (یو این آئی) عرب لیگ نے اتوار کو سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان کے شہر کالوگی میں شہریوں کے قتل کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔

...مزید دیکھیں
یواین آئی۔ م س." /> یواین آئی۔ م س." />

تازہ سرحدی جھڑپ میں تھائی فوجی ہلاک

08 Dec 2025 | 12:33 PM

بنکاک، 8 دسمبر (یو این آئی) کمبوڈیا کے ساتھ تھائی لینڈ کی متنازع سرحد پر ہوئی جھڑپ میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آسیان کے دو ممبران جن کی طویل سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں، ان کے درمیان ابھرتے ہوئے تنازعہ نے ایک بار پھر تناؤ کو بڑھا دیا ہے، یہ تنازعہ دونوں ممالک کے مابین مہینوں سے چل رہا ہے۔.

تاریخ میں آج کا دن

08 Dec 2025 | 8:50 AM

(9 دسمبر کی اشاعت کے لئے جاری)نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 9 دسمبر کے اہم واقعات میں شامل ہیں: .

پرسنا کرماکر تین آخری

08 Dec 2025 | 12:40 PM

بہت سے کھلاڑیوں میں جنہوں نے دہلی میں تاریخ رقم کی، پرسنتا کرماکر بھی شامل تھے۔ آج تک، کرماکر کا 50 میٹر فری اسٹائل میں جیتا گیا کانسے کا تمغہ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز میں تیراکی کا واحد تمغہ ہے۔ ان کی پیدائش8 دسمبر 1980 میں کلکتہ، مغربی بنگال میں ہوئی۔ .

ماسود-اِٹاوہ راستے پر ٹریکٹر-ٹرالی الٹ گئی، ڈرائیور کی موقع پر ہی موت

08 Dec 2025 | 1:07 PM

بیتول، 08 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ماسود-اِٹاوا راستے پر پانچ پانڈو کے قریب کل رات ایک دردناک حادثے میں ٹریکٹر-ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور گجانن پَرسرام کھاڑے (36) کی موقع پر ہی دب کر موت ہو گئی۔ سریہ (لوہے کی سلاخیں) سے بھری ٹرالی بے قابو ہو کر پلیا سے نیچے گر گئی، جس سے ڈرائیور ٹرالی کے نیچے دب گیا اور اس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرالی میں ساتھ موجود وِویک سمبھا بچلے حادثے میں بال بال بچ گیا۔ .