NationalPosted at: Nov 29 2024 4:36PM دہلی میں اشٹ لکشمی مہوتسو کا اہتمام، مودی کریں گے افتتاح
نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) شمال مشرقی ریاستوں کا تین روزہ اشٹ لکشمی مہوتسو 6 دسمبر سے راجدھانی کے بھارت منڈپم میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کےمرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اشٹ لکشمی مہوتسو کے بارے میں اطلاع دی انہوں نے کہا کہ آٹھ ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ اور سکم کی الگ الگ تھیم پر پویلین 6 سے 8 دسمبر تک بھارت منڈپم کے ہال نمبر 14 میں بنائے جائیں گے۔ موگا سلک اور ایری سلک کے دو پنڈال الگ الگ بنائے جائیں گے۔ دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کے لیے ایک جی آئی پویلین بھی ہوگا۔
مسٹر سندھیا نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں سے موسیقی کی ایک شام بھی ہوگی، جس میں شیلانگ کے بینڈ اور کئی میوزیکل گروپس حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ہر ریاست کی مصنوعات کو بازار فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔