Friday, Dec 5 2025 | Time 16:41 Hrs(IST)
Others

اے پی میں انکاونٹر۔6ماونوازہلاک

اے پی میں انکاونٹر۔6ماونوازہلاک

حیدرآباد 18نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے الوری ضلع کے ماریڈوملی کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں 6ماؤسٹ ہلاک ہو گئے۔
ای پی، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی سرحدوں پر ماؤسٹوں کی نقل و حرکت کے بارے میں سکیورٹی فورسس کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ماریڈوملی جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
اس دوران دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سکیورٹی فورسس کی جوابی کارروائی میں 6ماؤسٹ ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں ایک ماؤسٹ سرکردہ لیڈربھی شامل ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یواین آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کا جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری  پالیسی کا نتیجہ: راہل

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور انڈیگو ایئر لائنز کی ناکامی کو حکومت کی اجارہ داری کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ملک کے بینکنگ نظام میں نقدی کے بہاؤ (لیکویڈیٹی) کو بڑھانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دسمبر میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 5 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح سری نگر کے بٹہ مالو اور ضلع گاندربل میں چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی روایت توڑتے ہوئے مسٹر پوتن کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے مسٹر پوتن کا پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر گلے ملے۔

...مزید دیکھیں
ریپو ریٹ میں کمی کے اعلان کے بعد اچھلے اسٹاک مارکیٹ

ریپو ریٹ میں کمی کے اعلان کے بعد اچھلے اسٹاک مارکیٹ

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ابتدائی گراوٹ کے بعد ریپو ریٹ میں کٹوتی کے اعلان کے بعد جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔

...مزید دیکھیں

مانڈویہ نے گھڑ سواری کے تمغہ یافتگان کو اعزاز سے نوازا

05 Dec 2025 | 4:19 PM

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کے روز پٹایا میں ایف ای آئی ایشیائی ایکوئسٹرین چیمپیئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں پانچ تمغے جیتنے والے چھ رکنی دستے کو اعزاز سے نوازا۔ آشیش لیماۓ نے انفرادی مقابلے میں طلائی اور ٹیم مقابلے میں ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ شرتی وورا نے تین چاندی کے تمغے جیتے، جن میں دو انفرادی اور ایک ٹیم ڈریسیج میں تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کے دیگر ارکان میں ششانک سنگھ کٹاریہ، ششانک کنموری، اور ڈریسیج میں دیویاکرتی سنگھ اور گورو پُنڈیر شامل تھے۔.