OthersPosted at: Jul 12 2025 9:08AM امت شاہ کیرالہ بی جے پی کے ریاستی دفتر کا افتتاح کریں گے
ترواننت پورم، 12 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یہاں پٹھاریکنڈم میدان میں کیرالہ بی جے پی کے ریاستی دفتر کا افتتاح کریں گے اور بی جے پی وارڈ کے نمائندوں کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
آٹھ اضلاع سے تقریباً 36 ہزار وارڈ کمیٹی ممبران کی ذاتی طور پر تقریب میں شرکت توقع ہے، جبکہ تقریباً 1.5 لاکھ شرکاء ورچوئل طور پر شامل ہوں گے۔یہ بی جے پی کی تنظیمی سطح کی مہم کا باضابطہ آغاز ہے جس کا مقصد کیرالہ میں آنے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنی نچلی سطح پر موجودگی کو بڑھانا ہے۔
امت شاہ جمعہ کی رات یہاں پہنچے۔ وہ صبح 11 بجے پارٹی پرچم لہرا کر اور نئے دفتر کے سامنے ایک پودا لگا کر ریاستی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ ربن کاٹ کر اور رسمی چراغ جلا کر عمارت میں داخل ہوں گے۔ وہ مرکزی ہال کے اندر سابق ریاستی صدر کے- جی- مرار کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔
بعد میں، شاہ 11.30 بجے صبح شروع ہونے والی وارڈ سطح کے نمائندوں کی میٹنگ میں شرکت کے لیے پٹھاریکنڈم میدان روانہ ہوں گے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔