InternationalPosted at: May 22 2025 3:41PM پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس
کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے افغانستان کے ہائی کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزین مشرقی صوبہ ننگرہار میں طورخم بارڈر کراسنگ، جنوبی صوبہ قندھار میں اسپن بولدک بارڈر کراسنگ، مغربی صوبہ ہرات میں اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ، مغربی نمروز صوبے میں ابریشام بارڈر کراسنگ اور جنوبی صوبہ ہلمند میں بہرامچہ بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے وطن واپس آئے۔
ہائی کمیشن واپس آنے والوں کو ان کے متعلقہ صوبوں میں عارضی پناہ گاہ، غذائیت، پانی، طبی دیکھ بھال اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ تقریباً 70 لاکھ افغان مہاجرین میں سے زیادہ تر غیر دستاویزی تارکین وطن ہیں جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، جن کی اکثریت ایران اور پاکستان میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے حکام نے بغیر دستاویزات کے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ملک واپس جانے کو کہا ہے۔
یواین آئی۔الف الف