image
Saturday, Dec 7 2024 | Time 14:49 Hrs(IST)
National

لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) اڈانی اور سنبھل کے پرتشدد واقعہ کے معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی مسلسل چوتھے دن بھی متاثر رہی اور کوئی قانون سازی کا کام نہیں ہو سکا ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پہلے کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن نے ایک بار پھر اڈانی انڈسٹریل گروپ کے بدعنوانی کے الزامات اور سنبھل واقعہ پر بحث کرانے کے معاملے پر شور مچانا شروع کردیا  اس دوران شور شرابے کے درمیان، صدر نشیں دلیپ سائکیا نے آج ایوان میں پیش کیے جانے والے مختلف کاغذات اور رپورٹوں کو پیش کرنے کا عمل مکمل کیا۔ طبی آلات کے ضابطے اور کنٹرول سے متعلق وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی قائمہ کمیٹی کی 138 ویں رپورٹ کی تعمیل پر ایک بیان دیا۔
کانگریس، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ’’مودی-اڈانی ایک ہیں، سنبھل کے قاتلوں کو پھانسی دو‘‘ وغیرہ جیسے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ . ایس پی اور کچھ دیگر پارٹیوں کے اراکین بھی ایوان کے وسط میں آکر شور مچانے لگے۔
مسٹر سائکیا نے شور مچانے والے اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ ایوان کا وقت بہت اہم ہے، ہر موضوع پر آپ کی رائے سنی جائے گی۔ آپ کو پورا موقع ملے گا۔ ایوان کی کارروائی جاری رہنے دیں۔ یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ آپاپوزیشن کا تعمیری کردار ادا کریں۔ ایوان اس طرح نہیں چلے گا۔ آپ کی وجہ سے ایوان نہیں چل پا رہا۔ پورا ملک آپ کے رویے کو دیکھ رہا ہے۔
شور نہ رکنے کو دیکھ کر مسٹر سائکیا نے ایوان کی کارروائی پیر (2 دسمبر) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
مسٹر سائکیا نے اس سے قبل اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی تحریک التواء کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن اراکین اپنے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ایوان میں بحث کا مطالبہ شروع کردیا۔ اسپیکر نے اراکین کی ہنگامہ آرائی کو نظر انداز کرکے جب وقفہ سوالات جاری رکھا تو اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
وقفہ سوالات کے دوران پہلا مسئلہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے آیا جس میں شور مچانے کی وجہ سے وزیر موصوف رکن پارلیمنٹ کا سوال نہیں سن سکے اور انہوں نے دوبارہ سوال پوچھنے کی درخواست کی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان رکن پارلیمنٹ نے پھر سوال کیا، جس کا صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے لمبا جواب دیا، لیکن شور شرابے میں کچھ سنائی نہیں دیا۔
جب ہنگامہ نہیں رکا تو مسٹر برلا نے اراکین سے کہا 'ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے سوالات یہاں اٹھائے جائیں۔ یہ ایوان ان کی امیدوں اور تمناؤں کا مندر ہے اور سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔ آج کے اہم موضوعات سوال کا وقت آپ کا وقت ہے، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ وقفہ سوال کو جاری رکھنے کی اجازت دیں۔ ملک کے عوام اپنے مسائل سے پریشان ہیں۔ ایوان سب کا ہے اس لیے ایوان کو چلنے دیں۔ آپ سب کے جو بھی مسائل ہیں ان پر بولنے کا موقع دیا جائے گا۔
اس کے باوجود شور شرابہ جاری رہنے پر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ منگل 26 نومبر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے آئین کی منظوری کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں دونوں ایوانوں کی الگ الگ کارروائی نہیں ہوئی تھی ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
راج ناتھ   روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےزارت دفاع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ  دورے کے دوران وزیر دفاع اور روس کے وزیر دفاع اینڈری بیلوسوف منگل کو ماسکو میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہند-روس بین الحکومتی کمیشن کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے  دونوں رہنما فوجی تعلقات، صنعتی تعاون، اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار  ڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

ریاض، 07 دسمبر (یواین آئی)بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی ) کے سربراہ الوارو لاریو نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک ہے۔

...مزید دیکھیں
نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

ممبئی، 7 دسمبر (یواین آئی): مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اگر انہیں نئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جاتا تو وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کرتے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب، 07 دسمبر (یواین آئی)شام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے جمعہ کے روز ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار  ڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ

07 Dec 2024 | 2:38 PM

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.

image