Wednesday, Jun 10 2026 | Time 08:54 Hrs(IST)
National

جنوبی ایشیا میں سرحدپار دہشت گردی کا ایک نیا محورباعث تشویش

جنوبی ایشیا میں سرحدپار دہشت گردی کا ایک نیا محورباعث تشویش

یو این آئی تجزیہ-از: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب مصروف بازار میں ہونے والا دھماکہ ہندوستان میں ماضی میں ہوئے کئی دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک تھا، تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اسے ایک بڑا واقعہ قراردیا جا سکتا ہے جس کے ہندوستان کے سکیورٹی ڈھانچے پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ہندوستانی تفتیش کاروں کا اب یہ ماننا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے پاکستان میں قائم دہشت گرد گروہوں اور بنگلہ دیش میں موجود انتہا پسند نیٹ ورکس کے درمیان بڑھتا ہوا باہمی تعاون کار فرما تھا۔ انٹیلی جنس افسران اس سرحد پار دہشت گردانہ سرگرمیوں کے محور کو جنوبی ایشیا
میں " گرے زون جنگ کانیا میدان" مبہم یا درپردہ جنگ کامیدان قرار دے رہے ہیں۔ جو کچھ سامنے آ رہا ہے وہ کوئی ایک تنظیم یا ماسٹر مائنڈ نہیں بلکہ دہشت گرد گروہوں، لاجسٹک مراکز، محفوظ ٹھکانوں اور نظریاتی وابستگی کا ایک جال ہے جو برصغیر کے مشرقی اور مغربی سرحدی علاقوں کے دونوں طرف پھیلا ہوا ہے۔ "
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسے شروع میں ہی کچل نہ دیا گیا تو یہ خفیہ جنگ کا مستقبل بن سکتا ہے۔ اگرچہ ہندوستان نے اب تک انتہائی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی ملک کا نام لے کر اسے ذمہ دار قرار نہیں دیا، مگر حکام نے اشارہ دیا کہ تفتیش جاری ہے۔ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر اور ماریشس کےلیے سابق قومی سلامتی مشیر شانتنو مکھرجی نے کہا "ہندوستان کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہیے کہ ان حملوں کے رابطے ہماری سرحدوں سے باہر بھی ہو سکتے ہیں اور انہیں ابتدائی مرحلے میں ہی ختم کر دینا چاہیے،" ۔
ہندوستان کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے مطابق لال قلعہ دھماکے سے چند دن قبل لشکر طیبہ کے کمانڈر سیف اللہ سیف نے 30 اکتوبر کو پاکستان کے خیرپور ٹامیوالی میں ایک ریلی میں دعویٰ کیا تھا کہ تنظیم کا سربراہ حافظ سعید مشرقی پاکستان سے کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں ایک مذہبی پروگرام میں پاکستانی دہشت گرد گروہوں کے عہدیدار اور حماس کے رہنما ڈھاکہ پہنچے تھے۔
بنگلہ دیش نے طلبہ تحریک کے ذریعے ڈھاکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی یا دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار تمام افراد کو جیلوں سے رہا کر دیا تھا۔ ہندوستانی تجزیہ کاروں کو کافی عرصے سے ان خبروں پر تشویش تھی کہ انصار البنگلہ (اے بی ٹی)، جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی)، حرکت الجہاد الاسلامی بنگلہ دیش (حوجی۔بی ) اور حزب التحریر جیسے گروہ دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔ خطرہ اس بات کا ہے کہ کیا یہ گروہ پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد ماڈیولز کے ساتھ مل کرہندوستان اور دیگر
ممالک کے خلاف آپریشنز شروع کر دیں گے؟ اطلاعات ہیں کہ جماعت روہنگیا مہاجر کیمپوں (رامو اور کاکس بازار) میں موجود روہنگیا نوجوانوں کو اراکان میں دہشت گرد حملوں کے لیے تربیت دے رہی ہے۔ انڈیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور معروف جنوبی ایشیائی سکیورٹی تجزیہ کار آلوک بنسل نے کہا "علاقے میں نئے محفوظ ٹھکانے ابھر رہے ہیں جہاں سے دہشت گرد ماڈیولز کام کر سکتے ہیں اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرسکتے ہیں۔ ہمیں جنوبی ایشیا میں ڈی ریڈیکلائزیشن کے لیے ایک جوابی بیانیہ تیار کرنے کی ضرورت ہے"۔
رواں سال کے آغاز سے آئی ایس آئی کی کئی ٹیمیں بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہیں اور پاکستانی خفیہ ایجنسی، جو پاکستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چلاتی ہے، ڈھاکہ میں اپنی موجودگی بڑھا چکی ہے۔ ہندوستانی حکام کا خیال ہے کہ ان دوروں اور ڈھاکہ میں آپریشنل مضبوطی کا مقصد بنگلہ دیش کی سیاسی بدامنی کا فائدہ اٹھانا، مغربی بنگال اور آسام جیسی سرحدی ریاستوں میں محفوظ ٹھکانوں کا استعمال کرنا اور ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہم آہنگ آپریشنز کرنا ہے۔
اگرچہ لال قلعہ دھماکے نے توجہ مرکوز کر دی ہے، لیکن یہ رجحان کئی دہائیوں پرانا ہے۔ 2014 میں مغربی بنگال کے بردوان دھماکوں کے پیچھے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سیل تھے، جس نے جے ایم بی کا ایک وسیع نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا جو ہندوستانی کارندو کو تربیت دے رہا تھا اور بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اے بی ٹی کے ارکان کو ہندوستان میں اغوا کی سازشوں، دھماکوں کی کوششوں اور بڑے شہروں میں ریکی مشن کے الزام میں بار بار گرفتار کیا گیا ہے۔ 2009 سے 2023 تک ہندوستانی ایجنسیوں نے شیخ حسینہ کی زیر قیادت بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ مل کر، جو دہشت گردی کوقطعی برداشت نہ کرنےکی پالیسی پر عمل پیرا تھیں ، آسام، تریپورہ اور بنگال میں کئی ماڈیولز کو ناکام بنایا — جو سب سرحد پار ہینڈلرز کو رپورٹ کر رہے تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان جغرافیہ کی کافی اہمیت ہے۔ ہندوستان ۔بنگلہ دیش سرحد، جو ہندوستان کی کسی بھی پڑوسی کے ساتھ سب سے طویل زمینی سرحد ہے، باوجود برسوں کے باڑ لگانے کے عمل کے اب بھی یہ غیر محفوظ ہے۔ سرحدی گاؤں میں نسلی، مذہبی اور خاندانی رشتے کافی گہرے ہیں، جودراندازی کے لیے آسان پردہ فراہم کرتے ہیں۔ مویشی اور صارفی اشیا کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکس ہمیشہ دھماکہ خیز مواد اور نظریہ کی ترسیل کا کام کر سکتے ہیں۔
دہشت گردوں کی حکمت عملی بنانے والوں کے لیے یہ خطہ اسٹریٹجک گہرائی فراہم کرتا ہے۔ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی پاکستان میں قائم تنظیمیں مغربی سرحد پر نگرانی سخت ہونے پر بھی بنگلہ دیش کے راستے لاجسٹکس اور نقل و حرکت آؤٹ سورس کر سکتی ہیں۔ ہندوستان کاسکیورٹی ادارہ اس خطرے کو اب گرے زون وارفیئر قرار دے رہا ہے — ایسی سرگرمی جو روایتی جنگ نہیں قراردی جاسکتی مگر ریاستی ڈھانچے کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہے۔ اس طرح کے حربوں کا انحصار عام طور پر قابل تردید عناصر ، غیر رسمی سرحدی معیشتوں اور سرحد کے دوسری طرف سیاسی انتشار پرہوتاہے ۔ حالانکہ بنگلہ دیش نے ماضی میں دہشت گردی کے خاتمے میں ہندوستان سے قریبی تعاون کیا تھا، ہندوستانی حکام کو تشویش ہے کہ انتہا پسند گروہ گورننس کے خلا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور بعض صورتوں میں بیوروکریسی میں ہمدرد بھی تلاش کر رہے ہیں۔
ہندوستان اس ہفتے نئی دہلی میں ہونے والے کولمبو سکیورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے موقع پرہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب خلیل الرحمٰن کے درمیان مجوزہ ملاقات کے ذریعے سفارتی پیش رفت پر غور کر رہی ہے۔ حکام اسے ڈھاکہ میں انتہائی غیر مستحکم صورتحال کے دوران دہشت گردی کے خلاف تعاون بحال کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ اگر یہ گرے زون کی کارروائی جاری رہتی ہے تو ہندوستان کو دو محاذوں پرایسے دہشت گرد ایکو سسٹم کاسامنا کرناپڑ سکتا ہے جوچالاک، لا مرکزی اور سرحدی کمیونٹیزکے ساتھ جسکی وابستگی گہرائی تک ہو۔ سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لال قلعہ دھماکہ ،اکادکا دراندازی سے زیادہ ہم آہنگ، کثیر ریاستی نیٹ ورکس کی طرف تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) مغربی ایشیا میں مسلسل بدلتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر وہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا مسٹر مودی نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سخت مذمت کی۔

...مزید دیکھیں
مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی/چندی گڑھ، 9 جون(یو این آئی) ایوانوں میں بار بار رکاوٹیں اور رکاوٹیں جمہوری اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں اس مسئلے کا حل عوامی توقعات کے مطابق قانون ساز اداروں کے اندر طرز عمل، مکالمے اور بامعنی بحث کو فروغ دینے میں مضمر ہے  عوامی اعتماد کو مضبوط کرنا آج تمام عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے  ان خیالات کا اظہارلوک سبھا اسپیکر مسٹر اوم برلا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-II (شمالی زون) کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کی بربریت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے ظلم وزیادتی کے لیے جوابدہ ٹھہرائے ہندوستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پاکستان فرضی ویڈیوز کے ذریعے اپنی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

...مزید دیکھیں
سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایل پی جی (رسوئی گیس) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اجولا یوجنا کے تحت سبسڈی والے سلنڈروں کی تعداد کم کیئے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریبوں سے پہلے منریگا کے تحت کام کا حق چھینا اور اب ان کے کھانے کا سہارا بھی چھین رہی ہے مسٹر کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اجولا یوجنا کے ذریعے خواتین کو لکڑی کے چولہے کے دھوئیں سے نجات دلانے اور سال میں 12 سبسڈی والے گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے  : فلسطینی سفیر

غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے : فلسطینی سفیر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) آل انڈیا مسلم انٹلیکچوئل سوسائٹی (اے آئی ایم آئی ایس) کے ایک وفد نے نئی دہلی میں تعینات فلسطینی سفیر عزت مآب عبداللہ ایم ابو شاوَش سے سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی  اس اہم نشست کے دوران غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس (یروشلم) اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی تشویشناک صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سفیر عبداللہ ابو شاوَش نے وفد کو زمین پر جاری بدترین انسانی بحران کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

...مزید دیکھیں
عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں ہندوستانی ملاحوں کے تحفظ کے تئیں اپنے اٹوٹ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے عمان کے حکام کے ساتھ مل کر عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد اس پر سوار تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے منگل کو بتایا کہ ایم آر سی سی ممبئی کو پیر کے روز دو بج کر 20 منٹ پر پلاؤ کے جھنڈے والے ٹینکر ’ایم ٹی میریویکس‘ پر میزائل حملے کی اطلاع ملی۔

...مزید دیکھیں
سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) سے منسلک نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) [این یو جے (ّآئی)] کی جانب سے قائم کردہ این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر کے عہدے پر سینئر صحافی انل پانڈے کو تعینات کیا گیا ہے وہیں جن ستا کے نامہ نگار پریہ رنجن کو سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: وارم اپ میچز میں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی شاندار فتوحات

09 Jun 2026 | 9:50 PM

لندن، 9 جون (یو این آئی) انگلینڈ میں 12 جون سے شروع ہونے والے 'آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026' کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ منگل کے روز کھیلے گئے وارم اپ میچوں کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اپنی تیاریوں کا دھاک جما دیا۔واضح رہے کہ اس بار خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ کے 7 مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔ لوبرگ میں کھیلے گئے ایک کم اسکورنگ اور سنسنی خیز میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔آئرلینڈ کی اننگز: آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اخت.

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

09 Jun 2026 | 8:25 PM

ممبئی، 9 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ سونم کپور آج 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ 0جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں سونم کپور، اداکار انل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ فلمی ماحول میں پلی بڑھی سونم کا رجحان شروع سے ہی سنیما کی جانب رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک (2005) سے کیا۔.