Friday, Jul 10 2026 | Time 19:30 Hrs(IST)
Others

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار سلیم کمار کا انتقال

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار سلیم کمار کا انتقال

کوچی، 7 جون (یو این آئی) نیشنل ایوارڈ یافتہ ملیالم اداکار سلیم کمار، جو کامیڈین اور کریکٹر ایکٹر دونوں کے طور پر اپنی غیر معمولی ورسٹائل صلاحیتوں کے لیے مشہور تھے، ہفتہ کی رات دیر گئے یہاں ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا امرتا ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق 56 سالہ سلیم کمار کو ہفتہ کے روز بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر داخل کرایا گیا تھا۔ وہ دائمی رکاوٹی پلمونری بیماری (سی او پی ڈی)، گردے کی دائمی بیماری جس کے لیے ہیموڈائلیسز کی ضرورت ہوتی ہے، اور کورونری آرٹری بیماری کا علاج کروا رہے تھے اور ماضی میں ان کا لیور ٹرانسپلانٹ بھی ہو چکا تھا۔
وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھنے اور اینٹی بائیوٹکس اور ڈائلیسز سمیت انتہائی نگہداشت کے علاج کے باوجود، انہیں دل کا دورہ پڑا اور ہفتہ کی رات 10:43 بجے ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ سنیتا اور دو بیٹے چندو اور ارومل شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات سے قبل اتوار کی صبح سے ان کے جسد خاکی کو عوامی دیدار کے لیے پاراور ٹاؤن ہال میں رکھا جائے گا جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ۔
یو این آئی۔ ایم جے

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ڈی پی ایس وسنت وہار اور ڈی پی ایس آر کے پورم کی شاندار جیت، کوارٹر فائنل لائن اپ طے

10 Jul 2026 | 7:16 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) مسلسل تین دنوں تک بارش سے متاثر رہنے کے بعد اورینٹل کپ 2026 کے چوتھے دن آخر کار کھلی دھوپ نے نوجوان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ بہتر موسم اور سازگار حالات کے درمیان جمعہ کے روز لڑکوں کے زمرے (بوائز کیٹیگری) کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) آر کے پورم، دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) وسنت وہار، سینٹ فرانسس ڈی سیلز سینئر سیکنڈری اسکول، اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول (نوئیڈا)، مدرز انٹرنیشنل اسکول (دہلی)، ماؤنٹ کارمل اسکول (دوارکا) اور جی ڈی گوئنکا اسکول (دوارکا) نے شاندار جیت درج کر کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔.