InternationalPosted at: Sep 24 2016 2:18PM سعودی عرب کے خلاف بل سے قومی سلامتی کو نقصان ہوگا ۔ کانگریس سے ٹکراؤ متوقع
واشنگٹن، 24 ستمبر (رائٹر) امریکی صدر براک اوباما نے آج اس قانون کو ویٹو کردیا جس کے منظور ہونے سے 11 ستمبر کے متاثرین کے لواحقین کو سعودی عرب پر مقدمہ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ کانگریس ان کے اس ویٹو کو پلٹ سکتی ہے اگر یہ ہوا تو ان کی صدارت میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا۔ مسٹر اوباما نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس قانون سے امریکی فوجی سلامتی کے مفادات اور اہم اتحادوں کو نقصان پہنچے گا۔ اس سے دہشت گردی سے متعلق اہم معاملے پالیسی ساز افسران سے عدالتوں کے ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔ بل کو سینٹ اور ایوان نمائندگان اس شبہ کی بنیاد پر منظور کرچکے ہیں کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکہ پر حملے کرنے والے چار امریکی جہازوں کے اغوا کار سعودی تھے اور غالباً انہیں سعودی حکومت کی حمایت حاصل تھی حالانکہ سعودی عرب اس کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ جاری۔ رائٹر۔ ش و۔ شا پ۔1355