RegionalPosted at: Jan 19 2025 8:38PM مہا کمبھ اتحاد اور سالمیت کا پیغام دے رہا ہے: یوگی

مہاکمبھ نگر:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ مہاکمبھ کا صاف پیغام ہے کہ یہ ملک اتحاد سے ہی ’اکھنڈ‘ رہے گا۔ اتحاد اور سالمیت کے پیغام کے ساتھ ہم سبھی جڑرہے ہیں۔
مونی اماوسیہی سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ ملک اور دنیا سے بڑی تعداد میں عقیدت مند مہاکمبھ آرہے ہیں۔ تمام غیر ملکی عقیدت مند بھی سنگم میں اسنان کر پرجوش نظرآرہے تھے۔ یورپی سے جڑے کچھ سیاح ملنے آئے تھے اور پریاگ راج کی عظمت کا جس انداز میں گن گان کررہے تھے وہ سرشار کرنے والا تھا۔
وہ ہندی نہیں جانتے تھے لیکن ہندی کی چوپائی، سنسکرت کے منتروں، ودھی کی چوپائیوں کو اور سناتن دھرم سے جڑے منتروں کو گنگنا رہے تھے۔ گنگا اور یہاں کے دھاموں کے تئیں ایک عقیدت کا جذبہ ان میں دیکھنے کو مل رہا تھا۔ یہی تو وزیر اعظم کا پیغام ہے۔مہاکمبھ کا ایک ہی پیغام، اتحاد سے اکھنڈ رہے گا یہ ملک۔ یکتا اور سالمیت کے پیغام کے ساتھ ہم سبھی جڑرہے ہیں۔
یوگی نے کہا کہ مہاکمبھ کا انعقاد جس کے لئے پریاگ راج انا جاتا ہے پوری عظمت کے ساتھ منعقد ہورہا ہے۔مہا کمبھ کے لیے وزیر اعظم کے دیے گئے ویژن کو مقامی سطح پر نافذ کرنے کے لیے ہر کوئی پوری عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے پریاگ راج کی شبیہ کو مثبت انداز میں آگے لے جانے کے لیے کام کیا ہے۔
پوش پورنیما اور مکر سنکرانتی کے میں اسنان ہو چکے ہیں اور اب مونی اماواسیہ29 جنوری اور بسنت پنچمی 3 فروری کو دو بڑے مہااسنان ہونے ہیں جو اس مہا کمبھ کی خوبصورتی بھی ہیں۔ اب تک سات ہزار سے زائد ادارے یہاں آ چکے ہیں۔ آج پورے مہاکمبھ علاقے کا فضائی سروے کیا گیا ہے۔ اگر ہم صبح سے سنگم کے کنارے پر نہانے والوں اور یہاں رہنے والے کلپواسیوں کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں سے وابستہ لوگوں کی کل تعداد کو دیکھیں تو تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ لوگ یہاں موجود ہیں۔
تمام مرکزی اور ریاستی محکمے یہاں موجود عقیدت مندوں کی اتنی بڑی تعداد کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔شاندار،عظیم اور ڈیجیٹل کمبھ کے وژن کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ، عقیدت مندوں کے عقیدے کا احترام کرنے اور اسے جدیدیت سے جوڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
یوگی نے کہا کہ ان تمام معاملات کو دیکھنے کے لیے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسران کو یہاں بھیجا گیا تھا۔ آج ایک بار پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے۔ 29 جنوری اور 3 فروری کو ہونے والے مہااسنان کو ذہن میں رکھتے ہوئے پورے انتظامات کو دیکھا گیا ہے۔
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ بھگوان پریاگ راج اور ماں گنگا کے آشیرواد سے ہم یہاں ان دونوں اسنان کو بحفاظت مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ میں وزیر اعظم، صدر، نائب صدر اور وزیر داخلہ کے پروگرام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔سابق صدر رام ناتھ کووند اس وقت مہا کمبھ کی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ مختلف ریاستوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ یہاں مسلسل آ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج اور مختلف ریاستوں کے عوامی نمائندے بھی مسلسل یہاں آکراسنان کر رہے ہیں۔ لاکھوں سنت اور کلپواسی فی الحال پریاگ راج میں موجود ہیں۔ بہت سی مذہبی رسومات ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی ہو یا غیر ملکی، سبھی سنگم میں اسنان سے سرشار ہو رہے ہیں۔
یواین آئی۔ولی