SportsPosted at: Jan 19 2025 7:33PM ہندوستانی خاتون ٹیم نے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے دی شکست
کوالالمپور، 19 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا (تین وکٹ)، آیوشی شکلا اور وی جے جوشیتا (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد سانیکا چلکے (18ناٹ آؤٹ) اور جی کمالینی (16ناٹ آؤٹ) کی بہتری اننگز کی بدولت ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دی۔
آج ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستانی بالنگ اٹیک کے سامنے ٹھہر نہ سکی۔