NationalPosted at: Jul 24 2024 3:22PM برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں
نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے مسٹر لیمی دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور ایف ٹی اے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر لکھا: "برطانوی خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی کا پرتپاک استقبال، وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہيں۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔"
برطانوی ہائی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے نئی دہلی کے پہلے دورے کے ایجنڈے میں برطانیہ کی ترقی سرفہرست ہے۔ مسٹر لیمی ہندوستان کے ساتھ نئی شراکت داری جیسے مسائل پر بات چیت کریں گے، جس میں اقتصادی، گھریلو اور عالمی سلامتی پر تبادلہ خیالات بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ-ہند شراکت داری کو دوبارہ قائم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے سے پہلے، مسٹر لیمی نے کہا، "ہندوستان 21ویں صدی کی ابھرتی ہوئی سپر پاور ہے، 1.4 ارب افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک اور دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔"
یو این آئی۔ م ش۔