image
Wednesday, Jul 24 2024 | Time 14:19 Hrs(IST)
Others

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

پونے 22 جون (یو این آئی) صنعت اور خدمات کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کئے جانےوالے 2024-25 کے مکمل بجٹ میں ٹیکس میں راحت اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔
یہاں مارواڑی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اینڈ ایجوکیشن (اے ایم سی سی آئی ای) کے قومی صدر راجیش اگروال نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ آنے والے بجٹ کے پیش نظر صنعت کاروں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنا شروع کردیئے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہفتہ کو دہلی میں ہو رہی ہے، جہاں جی ایس ٹی کو آسان بنانے اور کئی شعبوں میں شرحوں کو کم کرنے پر بات چیت ممکن ہے۔
مسٹر اگروال نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کی آخری میٹنگ اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد نئی حکومت میں جی ایس ٹی کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر آئندہ مکمل بجٹ میں انکم ٹیکس کی سب سے نچلی سطح میں آنے والے لوگوں کو راحت دینے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔
مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے انتخابات سے قبل فروری 2024 میں اپنے موجودہ اخراجات کے لئے فنڈ کے لیے صرف ووٹ آن اکاؤنٹ پیش کیا تھا۔ اس سے قبل یہ خیال تھا کہ نئی حکومت کو انتخابات کے بعد اپنا مکمل بجٹ پیش کرنے کا موقع دینے کی روایت کو برقرار رکھا جائے۔
نئی حکومت کا پہلا عام بجٹ جولائی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر اگروال نے کہا کہ ہمارا مطالبہ 43 بی (ایچ) ایکٹ پر نظرثانی کرنے کا ہے، جو اس سال سے مائیکرو، میڈیم اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے رجسٹرڈ تاجروں پر عائد کیا گیا ہے۔ اس میں تاجروں کو خریدے گئے سامان کی ادائیگی 45 دن کے اندر کرنی ہوگی تاہم تاجر ادائیگی کے لیے 90 دن کا وقت مانگ رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔ مسٹر اگروال نے کہا، خوردہ تاجروں کے لیے سستی شرح سود آسان ہونی چاہیے تاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ایک دوسرے سے مقابلہ کرسکیں۔
اے ایم سی سی آئی ای کے نائب صدر نریندر گوئل اور مہاراشٹر کے صدر منیش توارا والا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیمنٹ، اسٹیل اور گاڑیوں پر جی ایس ٹی کو موجودہ 28 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا جائے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک نان کمشنڈ افسر (این سی او) زخمی ہوا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد24جولائی(یواین آئی)پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

لانژو، 24 جولائی (یو این آئی) شمال مغربی چین کے گانسو صوبے کے لونگنان شہر میں طوفانی بارش نے بدھ کی صبح 3 بجے تک 13,400 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جب کہ 5,622 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

پیرس، 24 جولائی (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ افراتفری سے بچنے کے لیے اولمپک کھیلوں کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن ارکان کا احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن ارکان کا احتجاج

24 Jul 2024 | 1:39 PM

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) یونین بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ کو عوام مخالف قرار دیا۔

پولیس تصادم کے دوران دو ملزمین گولی لگنے سے زخمی

24 Jul 2024 | 1:33 PM

پرتاپ گڑھ، 24 جولائی (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹی پولیس مع سواٹ ٹیم مشترکہ کارروائی کے تحت گزشتہ 23/24 جولائی کی شب تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے اجتماعی عصمت دری کے دو ملزمین کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر ان کے قبضے سے دو 315 بور کا طمنچہ کارتوس و بائک برآمد کیا۔

image