SportsPosted at: Dec 11 2024 2:48PM مدھیہ پردیش نے سوراشٹرا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
بنگلورو، 11 دسمبر (یو این آئی) وینکٹیش ائیر (دو وکٹیں اور ناٹ آوٹ 38 رنز) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ارپت گوڈ (42) کی شاندار بلے بازی کی بدولت مدھیہ پردیش نے بدھ کے روز تیسرے کوارٹر فائنل میں سوراشٹرا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سوراشٹرا کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مدھیہ پردیش نے ارپت گوڈ (29 گیندوں پر 42 رنز)، وینکٹیش ائیر (33 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رنز)، کپتان رجت پٹیدار (18 گیندوں پر 28 رنز)، شبرانشو سیناپتی (16 گیندوں پر 24 رنز)، اور ہرپریت سنگھ (9 گیندوں پر 22 رنز) کی شاندار بلے بازی کی بدولت 19.2 اوورز میں چار وکٹ پر 174 رنز بنا کر میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سوراشٹرا کی جانب سے جے دیو اُنادکٹ، انکور پَنور، چراغ جانی اور پریراک مانکڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔