image
Saturday, Dec 7 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
National

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

جسٹس سنجیو کھنہ بنے  سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سابق ججوں کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے۔
جسٹس چندر چوڑ اتوار 10 نومبر کو سپریم کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہوگئے۔
انہوں نے اکتوبر میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد صدر کی منظوری کے بعد 24 اکتوبر 2024 کو مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے جسٹس کھنہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس کھنہ 2018 کی ’الیکٹورل بانڈ اسکیم‘ کو رد کرنے والی پانچ رکنی بنچ میں شامل تھے۔
جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، جب وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔
انہیں 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور ایک سال بعد انہیں یہاں مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔
جسٹس کھنہ اس بنچ سمیت کئی اہم فیصلوں کا حصہ تھے جس نے جموں و کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور سینٹرل وسٹا پروجیکٹ (نئے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی تعمیر نو) کو منظوری دی تھی۔
ان کی قیادت والی بنچ نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک معاملے میں دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔
جسٹس کھنہ 14 جون 1960 کو ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے چچا، سپریم کورٹ کے جسٹس ہنس راج کھنہ کے قابل ذکر شجرہ نسب اور وراثت کو آگے لے جارہے ہیں۔
چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ کے والد دیو راج کھنہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔ وہ 1985 میں ریٹائر ہوئے۔ ان کی والدہ سروج کھنہ لیڈی شری رام کالج، دہلی میں ہندی لیکچرار تھیں۔
جسٹس کھنہ نے دہلی یونیورسٹی کے ’کیمپس لاء سینٹر‘ سے بیچلر آف لاز (ایل ایل بی) مکمل کرنے کے بعد 1983 میں دہلی بار کونسل میں وکیل کے طور پر رجسٹریشن کرایا۔
انہوں نے ابتدائی طور پر دہلی کے تیس ہزاری کمپلیکس کی ضلعی عدالتوں میں اور بعد میں دہلی ہائی کورٹ اور ٹربیونلز میں مختلف شعبوں جیسے آئینی قانون، ڈائریکٹ ٹیکسیشن، ثالثی، تجارتی قانون، کمپنی لا، لینڈ لا، ماحولیاتی قانون اور طبی غفلت جیسے قانونی شعبوں میں وکالت کی۔
محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر بھی ان کا طویل عرصہ رہا۔ انہیں 2004 میں قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لیے اسٹینڈنگ کونسل (سول) کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس کھنہ کو 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 2006 میں انہیں مستقل جج بنایا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر، وہ دہلی جوڈیشل اکیڈمی، دہلی انٹرنیشنل ثالثی مرکز اور ضلعی عدالت ثالثی مراکز کے چیئرمین/جج انچارج کے عہدے پر فائز رہے۔
جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ وہ 17 جون 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک سپریم کورٹ کی لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
راج ناتھ   روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےزارت دفاع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ  دورے کے دوران وزیر دفاع اور روس کے وزیر دفاع اینڈری بیلوسوف منگل کو ماسکو میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہند-روس بین الحکومتی کمیشن کے 21ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے  دونوں رہنما فوجی تعلقات، صنعتی تعاون، اور دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار  ڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

ریاض، 07 دسمبر (یواین آئی)بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی ) کے سربراہ الوارو لاریو نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک ہے۔

...مزید دیکھیں
نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے

ممبئی، 7 دسمبر (یواین آئی): مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اگر انہیں نئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جاتا تو وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کرتے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازے گئے کپل شرما

نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

فوج اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب، 07 دسمبر (یواین آئی)شام میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے جمعہ کے روز ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار  ڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ

07 Dec 2024 | 2:38 PM

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.

image