SportsPosted at: Jan 19 2025 11:26PM ہندوستانی خاتون اور مرد ٹیموں نے پہلا کھو کھو ورلڈ کپ خطاب جیتانئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد اور خاتون ٹیموں نے فتار، حکمت عملی کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کی رات کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرا دیا۔کپتان پرتیک وائیکر اور ٹورنامنٹ اسٹار رام جی کشیپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی مرد ٹیم نے آج یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں نیپال کے خلاف فائنل میں 54-36 سے جیت درج کی۔اس سے پہلے ہندوستانی خواتین نے ، ایک اور بہترین فائنل میں، نیپال پر 78-40 کی شاندار اسکور کے ساتھ اپنی جیت یقینی کی اور چمپئن کا تاج پہنا۔