image
Saturday, Feb 8 2025 | Time 09:34 Hrs(IST)
Sports

چیک باؤنس معاملے میں کرکٹر شکیب الحسن کےخلاف گرفتاری وارنٹ

ڈھاکہ، 19 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو اسٹار کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق ایم ایل اے شکیب الحسن اور تین دیگر کے خلاف آئی ایف آئی سی بینک چیک باؤنس معاملے میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔

ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن محمد ضیاء الرحمان نے یہ حکم شکیب اور تین دیگر ملزمان کے دن کے وقت عدالت میں پیش نہ ہونے کے بعد دیا۔

ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، گزشتہ سال 18 دسمبر کو، ڈھاکہ کی ایک اور عدالت نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد انہیں آج پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
image