image
Saturday, Feb 8 2025 | Time 09:45 Hrs(IST)
Sports

پنجاب کنگز نے راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

گوہاٹی، 15 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان سیم کرن ناٹ آؤٹ (63) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بدھ کو 65ویں میچ میں راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

145 کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نکلنے والی پنجاب کنگز کی اننگز شروع میں متزلزل نظر آئی۔
پہلے اوور میں پربھسمرن سنگھ (4) اور پھر پانچویں اوور میں 13 گیندوں پر ریلی روسو (22) اسی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔
image