image
Wednesday, Sep 18 2024 | Time 09:34 Hrs(IST)
Regional

پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران نے مشترکہ میٹنگ کے دوران سیکورٹی منظر نامے کا جائز ہ لیا

جموں،15مئی(یو این آئی) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج آنند جین ، جی او سی 16کارپس کی سربراہی میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی جی پی جموں آنندجین ، جی او سی سولہ کارپس اور خفیہ اداروں سے وابستہ سینئرآفیسران کی موجودگی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں سینئر آفیسران کو آگاہی فراہم کی گئی۔
خاص خبریں
غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے: مودی

غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے: مودی

بھونیشور، 17 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے آخری 100 دنوں میں غریبوں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آتشی دہلی میں کجریوال کا جانشیں منتخب

آتشی دہلی میں کجریوال کا جانشیں منتخب

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کی سینئر خاتون لیڈر آتشی کو عام آدمی پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں مقننہ پارٹی لیڈر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے اور وہ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گی دہلی کابینہ کے وزیر گوپال رائے نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ آتشی کو یہ ذمہ داری متفقہ طور پر دی گئی ہے  یہ ذمہ داری انہیں مشکل حالات میں سونپی گئی ہے  بی جے پی کی مرکزی حکومت نے جس طرح سے عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے دہلی حکومت کو توڑنے کی مہم شروع کی تھی اس کو ناکام بنانے کے لیے عآپ نے اپنے اراکین اسمبلی کی یکجہتی کے ساتھ حکومت کا کام جاری رکھا تھا۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے ہندوستان-رومانیہ مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

جے شنکر نے ہندوستان-رومانیہ مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ منگل کو ہندوستان-رومانیہ کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
اڈیشہ: مودی نے 2,871 کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

اڈیشہ: مودی نے 2,871 کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

بھونیشور، 17 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اڈیشہ میں متعدد اہم ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ان پروجیکٹوں کی کل سرمایہ کاری 2,871 کروڑ روپے ہے، جس سے ریلوے عے رابطے کو بہتر بنایا جائے گا، اہم روٹوں کی بھیڑ کم ہوگی اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی یہ سرمایہ کاری ہندوستانی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، جو کہ ملک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کا اہم جزو ہے  یہ پروجیکٹ نہ صرف ریل کے مسافروں کی سہولت میں اضافہ کریں گے، بلکہ اس کی ترقی میں بھی تعاون کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈروں کے بیان پر کھڑگے نے مودی کو خط لکھا

راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈروں کے بیان پر کھڑگے نے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 17 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض بیانات دیئے جا رہے ہیں، جن کو روکنا چاہیے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ کی ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت دینے کے مطالبہ سے متعلق درخواست کو منگل کو مسترد کرتے ہوئے اس کیس میں وکیل کو سخت وارننگ دی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 'سو موٹو' کیس کی سماعت کے دوران ایک عرضی پر سخت اعتراض کیا اور متعلقہ وکیل کو عدالتی کارروائی سے روکنے کا انتباہ دیا۔

...مزید دیکھیں
پانی کے تحفظ کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت: صدر جمہوریہ

پانی کے تحفظ کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت: صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پانی کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی سے ہی زندگی ہے، اس لیے تمام جانداروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے پانی کے تحفظ کو ایک تحریک بنانا چاہیے محترمہ دروپدی مرمو نے منگل کے روز یہاں بھارت منڈپم میں تین روزہ آٹھویں انڈیا واٹر ویک کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے تحفظ کو نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں ایک تحریک بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام متعلقین کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
image