NationalPosted at: May 15 2024 10:40PM اپریل 2024 میں برآمدات 1.06 فیصد بڑھ کر 34.99 بلین ڈالر ہوگئیں
نئی دہلی 15 مئی (یو این آئی) عالمی چیلنجوں کے باوجود، ہندوستان کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے مہینے اپریل میں بڑھ کر 34.99 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو اپریل 2023 کی برآمدات سے 1.06 فیصد زیادہ ہے۔
بدھ کو جاری ہونے والے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں ملکی درآمدات بڑھ کر 54.09 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 49.06 ارب ڈالر تھیں جس کی وجہ سے رواں ماہ تجارتی خسارہ 19.1 ارب ڈالر رہا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، خدمات کی برآمدات اپریل 2024 میں 29.57 بلین ڈالر رہی جبکہ اپریل 2023 میں یہ 25.78 بلین ڈالر تھی۔
ملک کی کل برآمدات (سامان اور سروسز) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں 6.88 فیصد اضافے سے 64.56 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو اپریل 2023 میں 60.40 بلین ڈالر تھیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔