NationalPosted at: Aug 6 2024 7:26PM فوج بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت کرے: شنکراچاریہ
نئی دہلی 06 اگست (یو این آئی) جیوتیرمتھ پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند نے منگل کو امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش کی فوج وہاں رہنے والے ہندوؤں کی حفاظت کرے گی کیونکہ اس وقت حکمرانی فوج کے ہاتھ میں ہے۔
سوامی اویمکتیشورانند نے بنگلہ دیش میں پیر کو بغاوت کے بعد ہندوؤں، ان کے اداروں اور مندروں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وہاں کی فوج سے ہندو لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
شنکراچاریہ نے کہا، ’’ہمیں بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ ملک میں فوجی راج ہے۔ ہمیں امید ہے کہ فوج شہریوں کے تحفظ کا اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ بنگلہ دیش میں تقریباً 10 فیصد ہندو رہتے ہیں۔ ان کی حفاظت کی ضرورت ہے، اس لیے ہم فوج سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ اسے یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندو بھی آپ کے ملک کے شہری ہیں اور ایک طرح کا نظام، سہولت اور کاروبار ہر شہری کے لیے فطری ہے۔ اس امید کے ساتھ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہم وہاں کے ہندوؤں کو بتانا چاہیں گے۔ حالات کے مطابق صبر و تحمل سے کام لے کر اپنے آپ کو بچائیں اور اپنے ملک کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری کشیدگی اور مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پیر کو ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لی تھی۔ محترمہ حسینہ کے اپنی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ کے ساتھ ملک چھوڑنے کے بعد ہزاروں مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش گاہ گن بھون پر دھاوا بول دیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1850