OthersPosted at: Nov 4 2024 1:10PM شیئربازار میں زبردست گراوٹ
ممبئی، 04 نومبر (یو این آئی)شیئربازار میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز کے دوران اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی، جس کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1376.00 پوائنٹس یعنی1.73 فیصد گر کر 78,348.12 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 453.95 پوائنٹس یعنی1.87 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 23,850.40 پوائنٹس پر آگیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز میں، سینسیکس 11 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ تقریباً 79,713.14 پوائنٹس پر کھلا اور یہ ابتدائی ٹریڈنگ میں اس کی بلند ترین سطح بھی تھی۔ لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی بھاری فروخت کے دباؤ میں یہ 78,349.35 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
یواین آئی۔ م س