image
Tuesday, Jan 14 2025 | Time 02:01 Hrs(IST)
International

سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک

ریاض، 07 دسمبر (یواین آئی)بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی ) کے سربراہ الوارو لاریو نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب پانی، آبپاشی کی تکنیکوں اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں پانی کی مدد کے لیے 6 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے پانی کے ذرائع کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے اور تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے ریاض میں "ون واٹر " سربراہی اجلاس کا آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک عالمی آبی تنظیم کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملکوں اور تنظیموں کی کوششوں کو مزید جامع طریقے سے حل کیا جا سکے۔اس کے لیے تجربات ، ٹیکنالوجیز، تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دیا جائے اور ماہرین کا تبادلہ بھی کیا جا سکے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کے کام کے فریم ورک کے اندر الوارولاریو نے بتایا کہ فنڈ نے سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ساتھ شراکت داری میں پہلے مرحلے میں جازان کے علاقے میں کافی اور آم کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے قابل معاوضہ تکنیکی معاونت کے منصوبے کے تحت 2018 سے 2023 تک کے 5 سالوں کے دوران 50 ماڈل کافی فارمز اور 5 آم کے فارموں کو تشکیل دیا ہے۔ اس منصوبے سے لگ بھگ 30 ہزار چھوٹے کاشتکار مستفید ہورہے ہیں۔
یواین آئی۔، م س

خاص خبریں
مودی تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے، صحیح وقت پر صحیح چیزیں ہوں گی:نریندر مودی

مودی تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے، صحیح وقت پر صحیح چیزیں ہوں گی:نریندر مودی

سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور صحیح وقت پر تمام صحیح چیزیں ہوں گی انہوں نے کہا: 'میں نے جتنے وعدے کئے ہیں ان سب کو پورا کیا جائے گا وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں ریلی سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی طرف مخاطب ہوکرکہا: 'آپ نے یہاں یوگا ڈے کے موقع پر دلی کی دوری کو دور کرنے، جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے اور جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے تین وعدے کئے تھے ان میں سے دو کو آپ نے پورا کیا اب ریاستی درجے کی بحالی کے تیسرے وعدے کو پورا کرنا ہے'۔

...مزید دیکھیں
اودھ اوجھا کو ووٹ منتقل کرنے کی اجازت ملی: کیجریوال

اودھ اوجھا کو ووٹ منتقل کرنے کی اجازت ملی: کیجریوال

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے پٹ پڑ گنج امیدوار اودھ اوجھا کے ووٹ کو منتقل کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور اب وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ مان لیا گیا ہے اور اب اودھ اوجھا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے انہوں نے نئی دہلی حلقہ میں رہنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے پتے پر ووٹر رجسٹریشن کے لیے کئی درخواستوں کا مسئلہ بھی اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں  اور ہم  دونوں ملکوں کے لوگوں کوساتھ لانے کےلیے کام کرتے ہیں:امریکی سفیرایرک گارسیٹی

امریکہ اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور ہم دونوں ملکوں کے لوگوں کوساتھ لانے کےلیے کام کرتے ہیں:امریکی سفیرایرک گارسیٹی

نئی دہلی ،13جنوری (یواین آئی)ہندوستان میں امریکہ کے سفیرایرک گارسیٹی نے پیر کے روز کہاکہ امریکہ اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور ہم دونوں ملکوں کے لوگوں کوساتھ لانے کےلیے کام کرتے ہیں انہوں نے یہ تبصرہ ہندوستان امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پراپنی چار تقریروں میں سے آخری تقریر میں کیا انھوں نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مضبوط رشتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مستقبل ہندوستان کے ساتھ اور ہندوستان کا مستقبل امریکہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں ممالک ایک ساتھ ہوتے ہیں تو بہترحالت میں ہوتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا اسپیکر نے مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور دیگر تہواروں کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد  پیش کی

لوک سبھا اسپیکر نے مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور دیگر تہواروں کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، 13 جنوری، (یو این آئی ) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور دیگر تہواروں کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش  ی ہے اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر برلا نے کہا "میرے ملک کے عزیز خاندان کے افراد آج پورا ملک لوہڑی، مکر سنکرانتی، بیہو اور پونگل کے تہوار پورے جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منا رہا ہے ان تہواروں پر آپ سب کو دلی مبارکباد موسم سرما کے اختتام کے بعد پورا ملک جشن کے ساتھ نئی فصل کا استقبال کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے، راہل اور  پرینکا نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو دی  مبارکباد

کھڑگے، راہل اور پرینکا نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو دی مبارکباد

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’لوہری کے پرمسرت تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  ہمارے کسانوں کی انتھک محنت کے بعد فصل کی کٹائی کو خوشی سے منانے والا یہ تہوار خوشحالی کی علامت ہے مجھے امید ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں بے پناہ خوشیاں لائے مسٹر گاندھی نے کہا ’’آپ سب کو لوہڑی کی بہت بہت مبارکباد۔

...مزید دیکھیں
جوش و خروش   کے درمیان کھو کھو ورلڈ کپ کا  افتتاح

جوش و خروش کے درمیان کھو کھو ورلڈ کپ کا افتتاح

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) رنگین روشنیوں، جوش و خروش، روایتی لوک رقص، موسیقی اور بینڈ کے قومی ترانے کے درمیان، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے مشعل روشن کرکے پہلے ورلڈ کپ کا افتتاح کیا آج اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں کھو کھو فیڈریشن کے صدر سدھانشو متل نے کھو کھو ٹورنمنٹ کی مشعل نائب صدرجمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ کو سونپی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کیا

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر محمد نور الاسلام کو آج یہاں طلب کیا اور ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق تنازعہ پر ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر پرنب ورما کو طلب کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واضح طور پر اظہار برہمی کیا ہندوستان نے اس سلسلے میں تمام دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول پر عمل کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ذاتی طور پر پالے جانے والے مگرمچھ کے حوالے سے کارروائی

13 Jan 2025 | 11:45 PM

ساگر، 13 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ذاتی طور پر پالے جانے والے مگرمچھ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات نے کارروائی کی ہے۔

...مزید دیکھیں
image