image
Saturday, Dec 7 2024 | Time 13:05 Hrs(IST)
Entertainment

سنجنا پانڈے کی بھوجپوری فلم”میا ائیلی مورے انگنا“کی زبردست پذیرائی

سنجنا پانڈے کی بھوجپوری فلم”میا ائیلی مورے انگنا“کی زبردست پذیرائی

ممبئی، 10نومبر(یو این آئی) بھوجپوری فلموں کی ٹی آر پی کوئین کہلانے والی اداکارہ سنجنا پانڈے آج بھی ٹی وی اسکرین پراپنا جادو بکھیرے ہوئے ہیں حال ہی میں لوگ جب ان کی ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’ہر گھر کی کہانی‘ کی زبردست کامیابی کو یاد ہی کر رہے تھے کہ ان کی اور فلم نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔
ان کی تازہ ترین فلم ”میا ائیلی مورے انگنا“نے دیوالی کے موقع پر سپر ہٹ کامیابی حاصل کرکے ٹیلی ویژن ٹی آر پی کی تاریخ میں ایک بار پھر نیا باب رقم کیا ہے۔

یوں تو اب تک اداکارہ سنجنا پانڈے کی تمام فلموں نے توقعات کے مطابق کام کیا ہے اور کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں لیکن ان دنوں ان کی فلموں کا گراف دیگر فلموں سے زیادہ تیزی سے کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
اسی وجہ سے ان دنوں فلموں میں سنجنا پانڈے کی مانگ بڑھ گئی ہے اور وہ ان دنوں مسلسل شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سنجنا پانڈے اپنی فطری اد اکاری، خوبصورتی سے گھر گھرمیں آسانی سے پہچانی جاتی ہیں۔
سنجنا پانڈے نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایک درجن سے زائد سپرہٹ فلمیں دی ہیں اور اس بار ان کی بھوجپوری فلم”ہر گھر کی کہانی“ کو ممبئی میں منعقدہ سبرنگ فلم ایوارڈز تقریب 2024 میں بہترین ٹیلی ویژن ٹی آر پی ایوارڈ بھی نوازا گیا ہے۔

یہ بھوجپوری فلم کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹی آر پی کمانے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
سجنا پانڈے کی جانب سے فلم کے پبلسٹی سنجے بھوشن پٹیالہ نے یہ معلومات فراہم کیں۔
انٹر 10 کے بینر تلے بننے والی فلم”میا ائیلی مورے انگنا“ کو پردیپ سنگھ اور ونے سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ دھرمیندر سنگھ کی تحریر کردہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سنجے سریواستو نے انجام دیے ہیں۔

یو این آئی۔
م س

image