InternationalPosted at: Oct 22 2016 10:08PM ہیلی کاپٹر حادثہ میں 19 افراد ہلاک
Helicopter ماسكو، 22 اکتوبر (یواین آئی) روس کے سائبیریا کے اولڈ يوریگوو میں ایم آئی -8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 21 افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی ہنگامی خدمات کے ذرائع نے آج بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ ہیلی کاپٹر نیچے اتر رہا تھا۔ہیلی کاپٹر پر 22 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے جس میں سے 21 کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہے باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ راحت اور بچاؤدستے کو ہیلی کاپٹر کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں ،جس سے حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ خراب موسم کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کارکنان کو جائے وقوع تک پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یواین آئی۔اےایم۔952