NationalPosted at: Aug 6 2024 3:12PM راہل نے بنگلہ دیش کے حوالے سے حکومت کو حمایت کا یقین دلایا
نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں امن کی بحالی کے لیے حکومت کی ہر ممکن حمایت کریں گے کانگریس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے مسئلہ پر بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں مسٹر گاندھی نے حکومت سے خارجہ پالیسی پر سوالات بھی کئے لیکن کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں جاری بحران کو روکنے کے لئے حکومت کی حمایت کریں گے پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مسٹر گاندھی نے حکومت کی خارجہ پالیسی اور خاص طور پر بنگلہ دیش کے واقعات پر سوال اٹھائے لیکن کہا کہ قومی مفاد میں جو بھی قدم اٹھائے جائیں گے وہ ان کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتوں کی صورت حال تشویشناک ہے، ان کی جائیدادوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1501