image
Thursday, May 23 2024 | Time 01:53 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کرتی ہے:پرینکا

بی جے پی عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کرتی ہے:پرینکا

رائے بریلی:15مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کے تئیں قطعی جوابدہ نہیں ہے اور یہ صرف عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے بھائی و کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں اونچاہار علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتےہوئے پرینکا نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر چیز یومیہ مہنگی سے مہنگی تر ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے امیروں کا قرض معاف کیا ان کے وزراء کے بیٹوں نے کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دیا۔اس حکومت نے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں۔راہل گاندھی سچا، سادی اور ایماندار لیڈر ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی فیملی کا رائے بریلی سے نسلوں کا ناطہ رہا ہے۔ اور یہاں سے منتخب ہونے والے کانگریس لیڈران عوام کے تئیں جواب دہ ہوتے تھے۔ اس موجودہ حکومت میں جوابدہی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اور یہ لوگ عوام کو بس مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ لیتے ہیں۔
پرینکا نے امیٹھی ایم پی اسمرتی ایرانی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج رسوئی گیس کی قیمت 1100 روپئے ہے جبکہ اس سے پہلے کانگریس حکومت میں گیس کی قیمت 400 روپئے تھی۔ اس وقت بی جے پی لیڈران گیس سلنڈر سر پر اٹھا کر سڑکوں پر اتر جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج 70کروڑ لوگ بے روزگار ہیں۔ امیر اور غریبوں کے درمیان کھائی بڑھتی جارہی ہے۔ سڑکوں، بجلی اور پانی کی جیسی سہولیت میسر ہونی چاہئے ویسی نہیں ہے۔ ملک کے غریب لوگ جیسے کہ عام لوگ، نوجوان اور کسانوں کافی غصے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں پر اپنی گاڑی چلائی جس میں کچھ کسانوں کی موت ہو گئی۔ آج مودی حکومت سرمایہ داروں کے قرض معاف کر دیتی ہے لیکن غریبوں اور کسانوں کے قرض معاف نہیں کرتی۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ پی ایم نریندر مودی کی بڑے سرمایہ داروں کے ساتھ ملی بھگت ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی بندرگاہیں، ہوائی اڈے اور کانیں بڑے سرمایہ داروں کو دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ناقص ویکسین بنانے والی کمپنی سے 52 کروڑ روپے کا عطیہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کھیتوں میں آوارہ جانور چر رہے ہیں۔ جب چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت کو اسی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے گائے کے شیڈ بنائے اور خواتین کے گروپوں کو گائے کے شیڈ سے جوڑ دیا، جس کی وجہ سے خواتین کو معاشی فائدہ ہوا اور گائے کا دودھ اور دہی بیچ کر ترقی کی۔
پرینکا نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن مودی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ "یہ حکومت ریزرویشن کو تبدیل کرنے کی بات کر رہی ہے اور آج ملک کا مستقبل اسی الیکشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انڈیا اتحاد کی حکومت اقتدار میں آئے گی تو کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے بہت سی اسکیمیں لائی جائیں گی۔ کم از کم سہاراقیمت، نوکری کا حق، پیپر لیک کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے:مودی

بستی:22مئی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور ایس پی کو سبق سکھانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کو ایک ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے لئے امبیڈکر کا آئین تبدیل کرنا چاہتی ہے جبکہ ایس پی بھی دلتوں پچھڑوں کی مخالفت میں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست  کی مسترد

سپریم کورٹ نے سورین کی ضمانت کی درخواست کی مسترد

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا کیس کی سماعت کرنے والی تطیلی بنچ کے جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما نے درخواست کو سماعت کے لیے قابل قبول نہ سمجھنے کے بعد درخواست گزار نے اسے واپس لے لیا۔

...مزید دیکھیں
مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

مقررہ وقت میں اپیل پر سماعت مکمل نہیں کئے جانے پر سپریم کورٹ برہم،سپریم کورٹ کامقدمہ کا اسٹیٹس طلب

نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔

...مزید دیکھیں
25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے دہلی میٹرو سروس

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) لوک سبھا کے پانچویں مرحلے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے دہلی میٹرو خدمات قومی دارالحکومت میں 25 مئی کو ووٹنگ کے دن صبح 4 بجے سے شروع ہو جائیں گی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈیوٹی کے لئے تعینات ملازمین اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (45)، ریان پراگ (36) اور شمرون ہیٹمائر (26) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے شکست دی راجستھان رائلز نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

سواتی مالیوال کیس توجہ ہٹانے کی کوشش: تھرور

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت اسے مسئلہ بنا کر حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو یہاں دہلی پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کا بیان کافی ہے اور بی جے پی اس مسئلہ کو اٹھا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم، تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

22 May 2024 | 10:41 PM

میڈرڈ،22مئی (یواین آئی) اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تین یورپی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے وزرائے اعظم نے فلسطین کو بہ طور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کو آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا آج فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

راجستھان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹ سے دی شکست

23 May 2024 | 12:02 AM

احمد آباد، 22 مئی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال (45)، ریان پراگ (36) اور شمرون ہیٹمائر (26) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں رائلز چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے شکست دی راجستھان رائلز نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران چھٹے اوور میں لوکی فرگوسن نے ٹام کوہلر کیڈمور (20) کو بولڈ کرکے بنگلورو کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 10ویں اوور میں یشسوی بھی 30 گیندوں میں 45 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے وکٹ کے طور پر کرن شرما نے سنجو کو (17) رن پر اسٹمپ کرایا۔ دھرو جورل (8) پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ ریان پیراگ 26 گیندوں میں 36 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور شمرون ہیٹمائر 14 گیندوں میں 26 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ روومین پاول آٹھ گیندوں پر 16 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز نے 19 اوور میں چھ وکٹ پر 174 رن بنائے اور میچ چار وکٹ سے جیت لیا۔

image