OthersPosted at: Dec 7 2024 3:14PM نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے پر ضرور شرکت کرتا: پٹولے
ممبئی، 7 دسمبر (یواین آئی): مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اگر انہیں نئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا جاتا تو وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کرتے مسٹر پٹولے نے کہا، "مجھے مہا یوتی حکومت کی طرف سے دعوت نہیں دی گئی تھی، اس لیے میں نے اس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا " انہوں نے مزید کہا، "میرے دوست دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں، انہیں نیک خواہشات!"
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی کے رہنما جمعرات کو مہاگٹھ بندھن حکومت کی حلف برداری تقریب میں غیر حاضر تھے۔
یواین آئی۔ م س