image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 18:36 Hrs(IST)
National

مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے: کھڑگے۔ راہل

مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے: کھڑگے۔ راہل

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جھوٹ کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی مہم میں جتنے بھی جھوٹ بولیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی انتخابات ہار رہی ہے اور 4 جون کے بعد وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو کہا، " جھوٹ کی فیکٹری، بی جے پی خود کو کتنا ہی تسلی لے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں - نریندر مودی 4 جون کے بعد وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ ملک کے کونے کونے میں انڈیا اتحاد کا طوفان چل رہا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا، "ملک میں انتخابات کے چار مراحل ہوچکے ہیں اور انڈیا اتحاد بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستانی عوام نے نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 جون کو اس اتحاد کی نئی حکومت بننے جا رہی ہے۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’سچائی کو بناوٹ کے اصولوں سے نہیں چھپایا جا سکتا، آپ کا وعدہ جھوٹا ہے۔وعدہ تیرا وعدہ ، وعدے پے تیرے دیش مارا گیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1908

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے کانگریس کے  ایم پی عمران  پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر  روک لگائی

سپریم کورٹ نے کانگریس کے ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف تعزیری کارروائی پر روک لگائی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت کو بڑھاوا دینے والی نظم پوسٹ کرنے کے الزام میں کسی بھی طرح کی تعزیری کارروائی پر آج روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماؤں میں یوکرین کے صدر والادی میر زیلنسکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان،جرمن چانسلر اولاف شلز برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،سویڈن کے وزیر اعظم ،اولف کرسٹرسن: فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کیس میں جھارکھنڈ کی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کیس میں جھارکھنڈ کی اپیل مسترد کر دی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، منوج تیواری اور دیگر کے خلاف 2022 میں دیوگھر ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر سیکورٹی پروٹوکول کو توڑنے کے مقدمے کو منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی جھارکھنڈ حکومت کی درخواست کو آج خارج کردیا ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کچی آبادیوں اور غریبوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے تو وہ آپ کو آسیب کی طرح نگل جائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
image