InternationalPosted at: Sep 24 2016 2:17PM پاکستانی فوج ملک کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرے گی: راحیل
Raheel اسلام آباد , 24 ستمبر (یو این آئی) پاکستان فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور چاہے جو بھی قیمت چکانی پڑے، وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔ جنرل شریف نے راولپنڈی میں قومی انسدادی دہشت گردی مرکز میں فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک دہائی تک دہشت گردی کا شکار رہ چکا ہے، تاہم قوم کی بھرپور حمایت کی بدولت پاک فوج ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہماری بہادر افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم پوری قوم کی حمایت کے ساتھ ہم ہر قیمت پر وطن عزیز کے ہر انچ کا دفاع کریں گے۔ جاری ۔ یو این آئی ۔ ش و ۔ ر ب ۔1335