SportsPosted at: Aug 8 2024 9:14PM ہندوستانی ہاکی ٹیم نے چوتھا کانسہ کا تمغہ جیتا
پیرس،8 اگست (یو این آئی) ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کی کارکردگی کو دہرایا اور جمعرات کو اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی اور پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے چوتھا کانسہ کا تمغہ جیتا۔
آج یہاں کھیلا گیا میچ دونوں ٹیموں کی جارحانہ کارکردگی کے باوجود پہلے کوارٹر میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
تاہم اس دوران ہندوستان نے جارحانہ انداز میں نو بار اسپین کے دائرے میں داخل کیا لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔