image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:35 Hrs(IST)
Sports

سینئر کی واپسی سے بہتر کارکردگی کی امید : سمنس

فلوریڈا، 26 اگست (یو این آئی) عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ فل سمنس نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی شاندار ہے اور اس سے ہندستان کے خلاف ہفتے کے روز سے شروع ہو رہی دو میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ان کے لئے آسانی هوگي۔
ہندستان سے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0۔
2 کی شکست کا سامنا کے بعد ویسٹ انڈیز دو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ فلوریڈا میں کھیلے گی جس کے لئے ٹیم میں بلے باز کرس گیل، ڈیون براوو، سنیل نارائن، آندرے رسل اور کیرون پولارڈ جیسے ٹي20 ماہر کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔
image