SportsPosted at: Jan 25 2025 6:37PM گجرات نے اتراکھنڈ کو اننگز اور 28 رنز سے شکست دیاحمد آباد، 25 جنوری (یو این آئی) سدھارتھ دیسائی (12 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت گجرات نے رنجی ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے ایلیٹ گروپ بی کے میچ میں ہفتہ کو اتراکھنڈ کو ایک اننگز اور 28 رن سے شکست دے دی۔اتراکھنڈ نے کل کا کھیل چار وکٹ پر 74 رنز سے آگے شروع کیا۔ آج اتراکھنڈ کا پانچواں وکٹ ابھے نیگی (12) کی صورت میں گرا۔