SportsPosted at: Jan 25 2025 4:58PM جموں و کشمیر نے ممبئی کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیاممبئی، 25 جنوری (یو این آئی) پارس ڈوگرہ کی زیرقیادت جموں و کشمیر کی ٹیم نے ہفتہ کو 2024-25 رنجی ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں سابق چمپئن ممبئی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ شرد پوار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن ممبئی نے جموں و کشمیر کو 205 رنز کا ہدف دیا۔ جو اس نے 49 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔